ریاض (آن لائن ) سعودی عرب کیلئے براہ راست پروازوں پر عائد پابندی نومبر میں ختم کر دیے جانے کا امکان ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں سعودی عرب میں
تعینات پاکستانی سفیر بلال اکبر نے کہا کہ انشائ اللہ نومبر میں غیر ملکیوں کی براہ راست سعودی عرب آمد پر عائد پابندی ختم کر جائے گی، اگلے ماہ تک کرونا ویکسی نیشن مہم کی بدولت مملکت میں اجتماعی مدافعت حاصل کر لی جائے گی۔بلال اکبر کی جانب سے ہفتے کے روز جاری کیے گئے ایک اور بیان میں کہا گیا کہ سعودی حکومت کے ساتھ مل کر ایگزٹ ری انٹری ،اقامہ ختم ہونے والے افراد کے مسائل کے ساتھ پاکستان سے فلائٹس بحال کرنے کے معاملے حل کرنے کی بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔سعودی عرب پاکستانیوں کا دوسرا گھر ہے پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے۔



















































