جمعرات‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2026 

بچپن میں لوگوں سے دعائیں بہت لی ہیں شاید مجھے اسی کا صلہ ملا، باہر سے آئی خاتون نے پاکستانی مرد سے شادی کرلی، جانیے ان دونوں کی شادی کیسے ہوئی؟

datetime 10  اکتوبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ہنگری سے آئی ایک خوبصورت خاتون پاکستانی آدمی کو اپنا دل بیٹھی۔ اس سے قبل بھی سننے اور دیکھنے کو ملا ہے کہ پاکستانی مردوں کی فیسبک پر کسی غیر ملکی خاتون سے دوستی ہوجاتی ہے اور پھر وہی دوستی آہستہ آہستہ رشتہ داری میں بدل جاتی ہے۔

اب ایسی ہی ایک اور کہانی منظر عام پر آئی ہے جہاں ہنگری سے آئی خاتون نے پاکستانی مرد سے شادی کرلی۔ہماری ویب کی رپورٹ کے مطابق دراصل یہ دونوں ہنگری کے شہر بوڈاپست کی ایک جامعہ میں ایک ساتھ پڑھتے تھے جہاں دونوں ایک دوسرے کو پسند آگئے۔سوشل میڈیا پر دونوں جوڑے کے کافی چرچے ہورہے ہیں اور لوگ ان کی شادی پر حیرت کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔ایک انٹرویو میں دولہے میاں کا کہنا تھا کہ میں دکھنے میں اتنا ہینڈسم تو نہیں ہوں لیکن میں نے بچپن میں لوگوں سے دعائیں بہت لی ہیں شاید مجھے اسی کا سلہ ملا۔انہوں نے بتایا کہ ہم دونوں ایک ہی یونیورسٹی میں ساتھ پڑھتے تھے تو مجھے یہ نظر آئیں اور میں سیدھا گیا ان کے پاس اور انہیں شادی کی پیشکش کر ڈالی۔ دولہے نے کہا کہ میں نے انہیں دیکھ کر ہی کہہ دیا تھا میں نے آپ سے زیادہ خوبصورت لڑکی آج تک نہیں دیکھی۔انہوں نے کہا کہ میں نے انہیں دیکھ کر یہی کہا کہ آپ ہی میری نظر میں ایک عورت ہو۔ہنگری سے تعلق رکھنے والی خاتون نے بھی اپنی شادی پر اظہار خیل کیا اور کہا کہ مجھے بہت خوشی ہےکہ میں پہلی کم عمرلڑکی ہوں جنہیں پاکستانی مرد سے شادی کرنے کا موقع ملا۔انہوں نے بتایا کہ میں کراچی کی سیر کرچکی ہوں اور اس کے علاوہ اسلام آباد اور لاہور بھی سیر کو گئی۔ خاتون نے بتایا کہ وہ پاکستان کے شمالی علاقہ جات جانے کی بھی خواہش رکھتی ہیں۔ہنگرین خاتون نے بتایا کہ انہیں پاکستانی کھانوں میں کڑھائی، بریانی، چنے کی دال، سموسے بہت پسند ہیں۔دولہا اور دولہن دونوں عیسائی مذہب سے تعلق رکھتے ہیں۔ دولہے نے اپنا نام زرمون بتایا تھا۔ زرمون نے بتایا کہ پہلی بار جب میری فیملی نے میری بیوی کو دیکھا تو وہ ہکا بکا رہ گئے تھے۔



کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…