منگل‬‮ ، 18 جون‬‮ 2024 

ڈاکٹر عبد القدیر کی وفات ٗفیصل مسجد میں سکیورٹی ہائی الرٹ

datetime 10  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی فیصل مسجد میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ۔ محسن پاکستان اور معروف سائنسدانڈاکٹر عبد القدیر خان کی نماز جنازہ کے سلسلے میں انتظامیہ کی جانب سے فیصل مسجد کو خالی کرایا گیااور فیصل مسجد کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی

گئی،پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی ۔دوسری جانب وزیر داخلہ شیخ رشید نے ڈاکٹر عبد القدیر کی نماز جنازہ سے قبل جنازہ گاہ کا دورہ کر کے سکیورٹی کو انتظامات سنبھالنے کی ہدایت کی ۔ اتوار کو وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید فیصل مسجد پہنچے اور جنازہ گاہ کی سکیورٹی کاجائزہ لیااور اس موقع پر شیخ رشید احمد نے سکیورٹی کو جنازہ گاہ کے انتظامات سنبھالنے کی ہدایت کی ۔ وزیر داخلہ نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی جائے قبر کا جائزہ لیا اور سی ڈی اے اور انتظامیہ کو ضروری ہدایات بھی دیں ۔دریں اثنا وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے معروف سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان ایک عظیم انسان اور محب وطن پاکستانی تھے، ،ان کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔وزیر خارجہ نے مرحوم ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے اہل خانہ کے ساتھ دلی اظہار تعزیت کیا او رکہاکہ اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…