جمعہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2025 

مولانا سمیع الحق شہید کی طالبان کی کامیابیوں کی پیش گوئی پوری ہوگئی

datetime 9  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنوں(آن لائن )جمعیت علماء اسلام س کے صوبائی امیر مولانا یوسف شاہ ،مرکزی راہنما پیر عبدالقدوس نے بنوں پریس کلب میں شہید ناموس رسالت مولانا سمیع الحق شہید کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا سمیع الحق شہید کی پیشنگوئی اخر کار افغانستان میں طالبان کی کامیابیوں کی صورت میں پوری ہو گئی ہے مجاہد اعظم شہید ناموس رسالت مولانا سمیع الحق شہید نے

اسلام کے نام کو دنیا میں اونچا کرنے کیلئے لڑنے والے طالبان کا ایسے وقت میں بھی نہیں چھوڑا جب پوری مسلم دنیا بھی نیٹو اور امریکہ کے ڈر سے ان سے ناطہ توڑ چکی تھی یہ مولانا سمیع الحق کے نظریات اور تربیت کا نتیجہ تھا کہ بے سر وسامان مجاہدین نے چالیس ممالک کی تربیت یافتہ اور ہر قسم کے اسلحہ سے لیس فوج کو شکست دی اور ان کو افغانستان سے بھاکنے پر مجبور کیا پاکستان سمیت مسلم دنیا کو افغانستان میں قائم طالبان کی حکومت کو بغیر کسی پس وپیش کے تسلیم کرنا چاہئے کیونکہ پوری دنیا کا امن افغانستان کے امن کے ساتھ وابستہ ہے مولانا سمیع الحق حقانی شہید ناموس رسالت ہے اور ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ پاکستان میں تو کیا پوری دنیا میں کوئی ناموس رسالت کی طرف میلی انکھ سے نہیں دیکھ سکتا ان خیالات کااظہار انہوں نے پریس کلب بنوںمیں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سرپرست اعلیٰ عبدالواحد خطیب، اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن مولانا سید نسیم علی شاہ ضلع بنوں کے امیر مولانا سید فدا احمد شاہ ، جنرل سکرٹری حافظ شفاعت اللہ،ڈسٹرکٹ خطیب مفتی عبدالغنی ایڈوکیٹ ، ڈاکٹر محمد نواز وزیر ، حافظ طیب ،کرک کے امیر مولانا سبزعلی خان،مولانا فضل الرحمن بارکزئی و دیگر نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ اس وقت پوری دنیا میں سب سے زیادہ امن افغانستان میں طالبان کی وجہ سے ہے

افغانستا ن کے 34صوبے میں اب تک قتل کا کوئی کیس نہیں ہوا ایسا امن نہ امریکہ میں ہے اور نہ برطانیہ میں ہے لیکن پھر بھی مغربی دنیا طالبا ن کو تنگ کر رہے ہیںجس کا واضح مطلب یہ ہے کہ مغربی دنیا کو اسلام سے چھڑ ہے انہوں نے کہا کہ افغانستان اس خطے کا دل ہے دل ارام سے ہوگا تو پوری دنیا میں امن ہوگا انہوں نے کہا کہ

افغانستان کے جنگ زدہ عوام اس وقت انتہائی مشکل میں ہیں وہ زندگی گزارنے کے لئے گھر کا سامان فروخت کرنے پر مجبور ہیں ہمیں چاہئے کہ ان حالات میں ان کی اخلاقی، سیاسی اور مالی مدد کریں اور ان کو ان حالات سے نکالنے میں مدد دیں انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمارے ملکی حالات بھی انتہائی خراب ہیں ملک بحرانوں سے

دوچار ہے اور سیاستدان عوام کو ریلیف دینے اور ان کے مسائل کو حل کرنے کی بجائے ایک دوسرے کو گالیاں دینے میں مصروف ہیں ملکی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر عوام کے مسائل کے حل کے لئے کوشش کرنی چاہئے انہوں نے کہا کہ مولانا سمیع الحق شہید نے حضرت عثما ن غنی کی یاد تازہ کی وہ شہید ناموس رسالت ہے اور ہم جمعیت علماء اسلام کے کارکن مولانا شہید کو مشن کو نہیں چھوڑیں گے اور اس کو

اگے بڑھائیں گے ناموس رسالت پر کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے اس موقع پر مقررین نے طالبان کے ساتھ حکومت کی جاری مزاکرات کی بھی حمایت کا اعلان کیا اور امید ظاہر کی کہ اس سے علاقہ اور خصوصا وزیرستان میں دیرپا امن کا قیام ممکن ہوگا اس موقع پر اعلان کیا گیا کہ گیارہ اکتوبر کو شمالی وزیرستان کے کے مقام رزمک اور دو نومبر کو پشاور میں سمیع الحق شہید کے حوالے سے کانفرنس ہو ں گے اس موقع پر حافظ طیب شاہ بخاری نے تحفظ ختم نبوت کی جانب سے تمام مہمانوں کو روایتی لنگیاں پہنائیں۔

موضوعات:



کالم



چانس


آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…