بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

گلگت بلتستان کی کرکٹ ٹیم کو پی ایس ایل میں شامل کرانے کیلئے چیف جسٹس گلزار احمد کو خط لکھ دیا گیا

datetime 9  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)گلگت بلتستان کی کرکٹ ٹیم کو پی ایس ایل میں شامل کرانے کیلئے چیف جسٹس گلزار احمد کو خط لکھ دیا گیا،خط گلگت بلتستان کے شہری رشید عالم فاروقی

اور پی ٹی آئی رہنماء مطلوب حکیم کی طرف سے مشترکہ طور پر لکھا گیاجس میں چیف جسٹس سے معاملہ پر از خود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ۔ خط میں کہاگیاکہ گلگت بلتستان مارخورز کرکٹ ٹیم کو پاکستان سپر لیگ میں شامل کیا جائے، خط میں کہاگیاکہ گلگت بلتستان کی عوام نے ہمیشہ کم سہولیات کے باوجود پاکستان کا نام روشن کیا،گلگت بلتستان کی ٹیم پی ایس ایل میں شامل کیوں نہیں، ملک کے دیگر علاقوں کی طرح گلگت بلتستان کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، گلگت بلتستان کے عوام کو پی ایس ایل سے محروم رکھنا ناانصافی ہے، خط میں کہاگیاکہ عدالت پاکستان کرکٹ بورڈ کو گلگت بلتستان کرکٹ ٹیم کو پی ایس ایل میں شامل کرنے کے احکامات دے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…