جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

عظیم فوجی ادارے کو جتنا نقصان عمران خان نے پہنچایا، مودی کبھی بھی نہیں پہنچا سکتا تھا

datetime 9  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے ملک میں فوری الیکشن کا مطالبہ کردیا ہے،شہبازشریف کا کہنا ہے فوری الیکشن پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی پہلی سیڑھی ہے، حکومت اور مہنگائی کیخلاف ہرصورت مارچ کرنا ہوگا،کمرتوڑ مہنگائی ہے،لاکھوں لوگ بے روزگار ہوچکے ہیں،

جبکہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے مودی نے ہمارے عظیم فوجی ادارے کو اتنا نقصان نہیں پہنچایا جتنا عمران خان نے پہنچایا۔تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے صدر مولانا فضل الرحمان نے صدر پاکستان مسلم لیگ ن محمد شہباز شریف کے گھر پر ان سے ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال، اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم، مہنگائی اور بجلی و گیس کی قیمتوں میں اضافے پر گفتگو ہوئی۔ملاقات کے بعد شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آٹے و چینی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، ڈینگی سے ہسپتال بھرے ہوئے ہیں لوگوں کو بیڈ نہیں مل رہے، لیکن حکومت غفلت کی نیند سو رہی ہے، پی ڈی ایم سمیت تمام سیاسی جماعتوں کا مطالبہ ہے ملک میں فی الفور شفاف انتخابات کروائے جائیں، یہی ایک راستہ ہے کہ ملک کو ترقی کی منزل کی طرف لے جانے کا، اگرچہ یہ منزل آسان نہیں اور بہت محنت کرنی ہوگی، تب جاکر 2018 سے پہلے کی صورتحال پر آئیں گے، اس منزل کی بنیادی سیڑھی شفاف الیکشن ہے، جس پر میں اور مولانا متفق ہیں، حکومت اور مہنگائی کے خلاف مارچ ہرصورت کرنا ہوگا، حکومت کا محاسبہ کرنا ہوگا، مودی فوج کے وقار کو وہ نقصان نہیں پہنچا سکا، جو عمران خان نے نازک معاملات کو ہینڈل کرکے پہنچایا، وہ انتہائی قابل افسوس ہے۔

اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ڈی ایم اپنے اہداف کے حصول کے لئے سنجیدہ اور متحرک ہے، 16 اکتوبر کو فیصل آباد میں پی ڈی ایم کا تاریخی اجتماع ہوگا، ہر شخص اس حکومت سے جان چھڑانا چاہتا ہے، ملک میں فوری انتخابات ضروری ہیں، سرکاری ملازمین کی برطرفیوں پر ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں، کسان،مزدورسمیت

ہرطبقہ پریشان ہے، عوام پر قہر بن کر حکومت مسلط ہے، حکومت سے خلاصی ہر آدمی کی آرزو بن چکی ہے۔ ہر طبقہ اس وقت مشکل حالات میں ہے، ہر غریب آدمی آج اشیائے ضروریہ خریدنے کی پوزیشن میں نہیں رہا۔سربراہ جے یو آئی نے مزید کہا کہ تمام ادارے تباہ ہوگئے ہیں، ہم پورے ملک، اداروں اور عوام کو رو رہے ہیں، فوج جسے

ہم طاقتور دیکھنا چاہتے ہیں، گزشتہ چند روز سے جو خبریں چل رہی ہیں، یونٹی آف کمانڈ کے حوالے سے ساری قوم دیکھ رہی ہے، مودی ہماری فوج کو اتنا نقصان نہیں پہنچا سکا جتنا عمران خان نے فوج کو پہنچایا ہے، یونٹی آف کمانڈ کے ادارے کا کیا حشر کردیا گیا ہے، ہم اس ادارے کو ملکی دفاع کے لیے منظم اور طاقتور دیکھنا چاہتے

ہیں، اس صورتحال میں مل کر ہم نے آگے بڑھنا ہے۔ قبل ازیں سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے مولانا کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانہ دیا، ظہرانے میں مولانا کے کھانے میں مٹن بریانی، مٹن قورمہ، پالک گوشت، آلو مٹر شامل تھے، کھانے کی میز پر روغنی نان، روٹی۔ دیسی مرغی مٹن چکن، بار بی کیو، گرل فش، کشمیری دال چاول،ریشمی کباب،یخنی پلاؤ بھی شامل تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…