بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

آریان خان کی گرفتاری، معروف برانڈ نے شاہ رخ کے اشتہارات روک دیے

datetime 9  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (مانیٹرنگ، این این آئی)آریان خان کی منشیات کیس میں گرفتاری کے بعد شاہ رخ خان کو ایک اور جھٹکا، بڑی کمپنی نے انہیں فارغ کر دیا، میڈیا ذرائع کے مطابق تعلیمی ٹیکنالوجی کی ایپلی کیشن نے شاہ رخ خان کو فارغ کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے اشتہارات بھی بند کردیے ہیں،

معروف برانڈ نے شاہ رخ خان کے اشتہارات روک دیے ہیں، معروف اداکار شاہ رخ خان تعلیمی ٹیکنالوجی کمپنی کے 2017ء سے برانڈ ایمبیسڈر تھے، کمپنی انہیں سالانہ تین سے چار کروڑ روپے دے رہی تھی، آریان خان کے معاملے کے بعد کمپنی نے وقتی طور پر شاہ رخ خان سے معاہدہ معطل کر دیا ہے۔ دوسری جانب سابق بالی ووڈ اداکارہ سومی علی نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے دفاع میں سامنے آگئیں۔آریان خان کو گزشتہ اتوار کو ممبئی میں گوا جانیوالے ایک کروز شپ میں ایک پارٹی میں شرکت پر دیگر افراد کے ساتھ نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے گرفتار کیا تھاجس کے بعد سے بالی ووڈ کے بہت سے اداکاروں اور شخصیات نے ان کی حمایت کی اور اب سومی علی بھی ان کے دفاع کیلئے آگے آئی ہیں۔سومی علی نے اپنے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں اپنے تجربات بھی بیان کئے۔ انہوں نے کہا کہ بچے کیا کچھ استعمال نہیں کرتے؟ سب کو پتہ ہے، مجھے بہت غصہ آرہا ہے، آریان کو گھر جانے دینا چاہیے اور ایک موقع دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے بھی 15 برس کی عمر میں ڈرگز کا استعمال کیا، مجھے اس پر کوئی افسوس نہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…