پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

جو کہتی ہوں وہ کرتے چلے جاؤ، انکار کیا تو جیل بھجوا دوں گی، ریمبو کے وکیل نے ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کا کچا چٹھا کھول دیا

datetime 9  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) ضلع کچہری لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے گریٹر اقبال پارک ٹک ٹاکر نرس عائشہ اکرم کے قریبی ساتھی ریمبو اور ان کی ٹیم کے ارکان کے خلاف جسمانی ریمانڈ سے متعلق پولیس کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ پولیس نے ریمبو اور اس کے ساتھیوں کو جمعہ کے روز گرفتار کر کے ہفتے کی صبح علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا

اور عدالت سے استدعا کی کے ملزمان سے تفتیش کرنے اور ٹاک ٹاکر نرس کے ساتھ نازیبہ ویڈیو برآمد کرنے کے لئے ملزمان کا جسمانی ریمانڈ درکار ہے۔ اس موقع پر ملزم ریمبو اور اس کے ساتھیوں کے وکیل نے عدالت کو بتایا کے پولیس نے ریمبو اور اس کے ساتھیوں کو یہ کہہ کر کہ سانحہ گریٹر اقبال پارک کی تفتیش تبدیل ہوگئی ہے تھانے میں آنے کو کہا وکیل کے مطابق ملزمان جب تھانے گئے تو پولیس نے انہیں تھانے میں گرفتار کرلیا۔ ریمبو کے وکیل کا یہ بھی کہنا تھا کہ ریمبو اور اس کی ٹیم کے خلاف دائر کی گئی درخواست میں ٹک ٹاکر عائشہ اکرم نے ریمبو پر جس نازیبہ ویڈیو بنانے کا اور بلیک میل کرنے کا الزام عائد کیا ہے وہ ایک سال پرانی ہے ٹک ٹاکر نرس نے اپنی رضا مندی سے اس سے رشتہ قائم کیا ہوا تھا وہ اکثر ریمبو کو دھمکی دیتی تھی کہ جو وہ کہتی ہے وہ کرتا چلا جائے اگر اس نے انکار کیا تو وہ ریمبو اور اس کی ٹیم کو جیل بھجوادے گی۔ ملزم نے عدالت سے استدعا کی کہ درخواست گزار عائشہ اکرم نے اسے اور اس کے ساتھیوں کو مقدمے میں غلط ملوث کیا ہے ہم سب بے گناہ ہیں واضح رہے کہ ٹک ٹاکر نرس عائشہ اکرم نے جمعہ کے روز اپنے ساتھی ریمبو اور اس کی ٹیم کے ارکان کے خلاف آئی جی پولیس پنجاب راؤ سردار کو ایک درخواست دی تھی جس میں ریمبو کے خلاف عائشہ اکرم نے مختلف الزامات عائد کئے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…