اتوار‬‮ ، 09 فروری‬‮ 2025 

مریم نوازکی ہائی کورٹ میں دائر رٹ پٹیشن میں حاضر سروس جنرل کاحاضر سروس جج کے کمرے میں جا کر بلیک میل کرنے کی کوشش کا معاملہ، برجیس طاہر نے سوالات اٹھا دیے

datetime 9  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سانگلہ ہل(آن لائن)سابق گورنر وفاقی وزیر امور کشمیر مرکزی نائب صدر پاکستان مسلم لیگ(ن)ایم این اے چوہدری محمد برجیس طاہر کا کہنا ہے ہرشخص اداروں کا احترام کرے ادارے مضبوط ہونگے تو ملک مضبوط ہو گا محترمہ مریم نواز شریف کی ہائی کورٹ میں دائر رٹ پٹیشن میں حاضر سروس جنرل کاحاضر سروس جج کے کمرے میں جا کر بلیک میل کرنے کی کوشش کا معاملہ

غور طلب اور تشنگی کا مطلوب رہے گا جب تک جج یا جنرل کو عدالت میں نہیں بلایا جاتایا عدالت کوئی حکم نہیں دیتی پاکستان کی تاریخ میں آج تک اتنی بڑی بات عدالت کے فورم پر نہیں ہوئی،میاں نواز شریف نے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ اس لئے لگایا کہ ملک میں 17 وزیر اعظم آئے جمہوری حکومت کو5 سال پورے نہیں کرنے دئے گئے 3ڈکٹیٹرآئے اور9/9 سال پورے کر کے گئے یہ ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے،اداروں کی تذلیل کرکے پارلیمینٹ کو بے اثر کر دیا گیاہے،اداروں کی تذلیل کے ساتھ ساتھ نیب کا قانون انتہائی افسوسناک ہے،نیب قانون میں کیبنٹ کو بھی زیر بحث نہیں لاسکتے،انہوں نے حکومت کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ یاد رکھو اتنا ظلم کرو جتنا سہہ سکو گے،کل ضرور آئے گاووٹنگ مشین کے حوالے سے ایم این اے کا کہنا تھا کہ حکومت ووٹنگ مشین پر زور اس لئے دے رہی ہے کہ دھاندلی کا منصوبہ ناکام ہوا تواوورسیز پاکستانیز کے ووٹوں کو بے وقوف بنایا جائے اور ان کی مجبوری کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے مرضی کی گنتی سے مسفید ہوسکیں،عمران خان نے قوم کی تذلیل کی ہے عوام انہیں ایسی عبرتناک شکست سے دوچار کریں گے کہ آنے والی نسلیں بھی یاد رکھیں گی،ایک وزیر کے بیان پر چوہدری برجیس طاہر ایم این اے کا کہنا تھا کہ کہتے ہیں ایک کروڑ نوکریاں اور گھر دے دئے ہیں یاد رکھو وہ دن قریب ہے جب نوکریوں اور گھروں کا حساب دینا پڑے گا،

غربت3کروڑ سے نیچے آگئی ہے،کمیشن خوروں اور فراڈیوں کے لئے شرم کا مقام ہے گندم ایکسپورٹ کرنے والا ملک اکتوبر کے مہینے میں 26 سو روپے فی من کے حساب سے30 لاکھ ٹن گندم امپورٹ کررہا ہے،حکومت کی کوئی کل سیدھی نہیں،لائن لائسز کی کمی کو پورا کرنے اور ناقص حکمت عملی کے تحت عوام تک بجلی نہیں پہنچا سکے اپنی نااہلی چھپانے کے لئے آئے روز بجلی کی قیمتیں بڑھائی جا رہی ہے جو عوام پر بھاری بوجھ ہے،وہ اپنے سیکرٹریٹ میں حلقہ بھر سے آئے ورکروں کارکنوں سے ملاقات کے بعدصحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔

موضوعات:



کالم



ابو پچاس روپے ہیں


’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…