ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

خسارے کاشکاربھارت کی قومی ائیرلائن کمپنی کوفروخت کردیاگیا

datetime 9  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی بزنس ٹائیکون رتن ٹاٹانے بھارت کی قومی ائیرلائن ائیر انڈیاکو 2 ارب 40 کروڑ ڈالرز میں حکومت سے خرید لیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت نے اپنی قومی ائیرلائن

ائیر انڈیا بھارتی بزنس گروپ ٹاٹا کو 2 ارب 40 کروڑ ڈالرز (4 کھرب 9 ارب پاکستانی روپے سے زائد)میں فروخت کر دی۔بھارتی پرائیویٹائزیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ٹوہن کانٹا پانڈے کا کہنا تھا کہ ائیرلائن کی فروخت کا عمل رواں سال دسمبر کے آخر تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 9.5 ارب ڈالرز کے خسارے کی وجہ سے بھارتی حکومت برسوں سے ائیر لائن کو بیچنے کی کوشش کر رہی تھی۔واضح رہے کہ 1953 میں بھارتی حکومت کے کنٹرول سے قبل ٹاٹا گروپ نے ہی 1932 میں ائیر انڈیا کی بنیاد رکھی تھی۔اس کے علاوہ ٹاٹا گروپ پہلے ہی بھارت میں 2 ائیرلائنز چلا رہا ہے جس میں وستارا اور ائیر ایشیا انڈیا شامل ہیں۔ائیرانڈیا کو خریدنے کے بعد ٹاٹا گروپ کے سابق چیئرمین رتن ٹاٹا نے ویلکم بیک ائیر انڈیا کا ٹوئٹ کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…