جمعرات‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2026 

13 سالہ لڑکی پرمالک مکان کاوحشیانہ تشدد زیادتی کے بعد گلے میں پھندا ڈال کر قتل کردیا

datetime 9  اکتوبر‬‮  2021 |

پتوکی (این این آئی )پتوکی کی رہائشی 13 سالہ کرن شہزادی کو تھانہ ہنجروال کے علاقہ میں مالک مکان نے تشدد ،زیادتی کے بعد گلے میں پھندا ڈال کر قتل کردیا، لڑکی کی میت گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا پولیس کے مطابق بچی کی لاش کا پوسٹ مارٹم ہونے کے بعد حقائق سامنے

لائے جائیں گے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا نوٹس واقع کی سی سی پی او لاھور سے رپورٹ طلب کر لی تھانہ صدر پتوکی کے علاقہ ڈھولن چک نمبر 7 کے رہائشی غلام نبی کی دو بیٹیاں غربت سے تنگ پتوکی سے لاہور تھانہ ہنجروال کے علاقہ میں لوگوں کے گھروں میں کام کاج کرتی ہیں 13 سالہ کرن شہزادی بطور گھریلو ملازمہ شگفتہ بی بی کے گھر میں عرصہ تین سالوں سے کام کاج کر رہی تھی وارثان کے مطابق بچی کو زیادتی اور تشدد کے بعد پنکھے کے ساتھ لٹکا کر قتل کیا گیا کم عمر بچی کی لاش پتوکی آبائی علاقہ ڈھولن چک7 پہنچتے ہی علاقہ میں کہرام مچ گیا بچی کے ورثاء نے مزید بتایا کہ ہماری بچی پر بہیمانہ تشدد کے گردن اور بازو پر واضح نشانات موجود ہیں اور ہمیں ایک لاکھ روپے کی لالچ دے کر خاموش رہنے کا کہا گیا ہے ہنجر وال کے رہائشی گھریلو مالکان کا کہنا ہے کہ بچی سے کوئی زیادتی نہیں کی اور نہ ہی بچی پر تشدد کیا گیا بچی سیڑھیوں سے گر کر جاںبحق ہوئی ہے ۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ صدر پتوکی پولیس ایس ایچ او عبد المجید اور متعلقہ تھانہ ہنجروال پولیس نے کرائم سین ٹیم کو طلب کرکے کارروائی کا آغاز کر دیا ذرائع کے مطابق بچی کے وارثان پر صلح صفائی کیلئے دباو ڈالا جارہا ہے لاہور کی فیملی پارٹی سٹرونگ ہے جن کے ججز اور سیاست دانوں سے تعلق ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…