ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

ریمبو کی تھانے میں ویڈیو بنانا پولیس اہلکاروں کو مہنگا پڑ گیا، موقع پر ہی سخت سزا سنا دی گئی

datetime 9  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن، این این آئی ) گریٹر اقبال پارک ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کے ساتھی ریمبو کی تھانے میں ویڈیو بنانے والے چار پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر کے انہیں حوالات میں بند کردیا گیا ہے۔ پولیس نے ویڈیو بنانے کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی انکوائری کی مدعیت میں

اسسٹنٹ سب انسپکٹر انویسٹی گیشن رمضان سمیت محرر، نائب محرر اور ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ درخواست گزار ڈی ایس پی نے گرفتار کئے گئے چاروں پولیس اہلکاروں پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے ٹک ٹاکر نرس کے ساتھی ریمبو اور ان کی ٹیم کے ارکان کی ویڈیو بنا کر تفتیش پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی ہے۔ دوسری جانب پولیس حراست میں ریمبو نے میڈیا کے سامنے بیان دیا کہ مجھے پتا ہے اس لڑکی کو کیسے میں زندہ وہاں سے نکال کر گھر لے کے گیا اور عائشہ اکرام نے مجھے ہی کیس میں نامزد کردیا، یہ نہ میری غلطی ہے اور نہ عائشہ اکرام کی غلطی ہے، مینار پاکستان جانے کا پلان میرا نہیں بلکہ عائشہ اکرام کا تھا، اس نے کسی اور کے ساتھ جانا تھا، لیکن جس کے ساتھ جانا تھا اس کے بھائی کا انتقال ہوگیا تھا جس کی وجہ سے مجھے عائشہ کے ساتھ جانا پڑا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…