پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

عمران خان اور انکی کابینہ کی ”ضمانت” کو تھوڑے دن رہ گئے ،تہلکہ خیز دعوے نے حکومتی صفوں میں کھلبلی مچا دی

datetime 9  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن ) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان اور ان کی چور کابینہ کی ”ضمانت” کو تھوڑے دن رہ گئے ہیں۔ عوام کو پتہ چلنا چاہیے کہ 3 سال میں عمران خان اور ان کے اے ٹی ایمز نے کتنے اکاؤنٹس بھرے ۔اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان اور ان کے وزیر چوروں اور مافیا کو این آر او

دے کر عوام کی توجہ ہٹانے کی کوشش نہ کریں، فواد چوہدری اپنی ٹویٹ میں عوام کو آٹا، چینی، بجلی، گیس، دوائی چوری اور ان چوروں کو دیئے گئے این آر او کی تفصیلات بتائیں، عمران خان ان کے اے ٹی ایمز اور مافیاز کے اکاؤنٹس کی تفصیل عوام کو دکھائیں، عوام کو پتہ چلنا چاہیے کہ 3 سال میں عمران خان اور ان کے اے ٹی ایمز نے کتنے اکاؤنٹس بھرے۔بیانات اور ٹویٹس کے ذریعے الزامات لگانے کا وقت ختم ہوگیا، شہباز شریف پر الزام لگا کر عوام کی نظر چوروں اور مافیا کو دئیے ہوئے این آر او سے نہیں ہٹا سکتے، سپریم کورٹ ، ہائی کورٹ ، نیشنل کرائم ایجنسی اور لندن کورٹ نے شہباز شریف کو صادق اور امین کا سرٹیفیکٹ دیا ہے، لندن کورٹ ، سپریم کورٹ ، ہائی کورٹ اور این سی اے کے طمانچے کی گونج پوری دنیا نے سْنی ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان اور ان کی چور کابینہ کی ”ضمانت” کو تھوڑے دن رہ گئے ہیں، 800 ارب کی چینی، 600 ارب کا آٹا، 122 ارب کی ایل این جی، 126 ارب کی بی آر ٹی،

500 ارب سے زائد ادویات سمیت ہزاروں ارب کی ڈکیتی پر چور عمران صاحب اینڈ مافیا کا یوم حساب قریب ہے۔ترجمان (ن) لیگ نے کہا کہ عمران خان اور ان کے اے ٹی ایمز کی ہزاروں ارب کے اسکینڈل اور کرپشن کی سزا عوام کاٹ رہے ہیں، ابھی کچھ سکینڈلز سامنے آئے ہیں، عوام کے سامنے اصل ہوشربا کرپشن کی داستان آنا ابھی باقی ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…