فیصل آباد(آن لائن)بینک کے آپر یشن مینجر نے نا زیبا و یڈیو سو شل میڈیا پر وائر ل کرنے کی دھمکی پر ساتھی ملازمہ کسٹمر سروس آفیسر تین بچوں کی ماں کو بینک کے اند ر ہی فا ئر نگ کر کے قتل کر دیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا آن لائن کو بتایا گیاہے کہ
تھا نہ ٹھیکر یوالا کے علا قہ جھنگ روڈ 67ج ب کے قریب وا قع پنجا ب بینک برا نچ سد ھا ر کے آپر یشن مینجر منصو ر علی ولد عبد الرزاق سکنہ 74ج ب نے اپنی کسٹمر سر وس آفیسر ملا ز مہ 30سا لہ عا لیہ جا وید کیسا تھ مبینہ طو ر پر نا جا ئز مرا سم قا ئم کر رکھے تھے اس دورا ن عا لیہ نے اپنے آپر یشن مینجر منصو ر علی کی نا زیبا و یڈیو بنا ئی ہو ئی تھی اور وہ اسے کئی ما ہ سے بلیک میل کر رہی تھی کہ وہ نا زیبا ویڈیو اس کی بیو ی کو بجھوا دے گی یا سو شل میڈیا پر وائر ل کر دے گی گزشتہ روز منصو ر علی کو عا لیہ نے اس ویڈیو کے با رے کے وائر ل کر نے کے میں کہا جس کی بنا ء پر منصو ر علی طیش میں آگیا اور اس نے اپنے بینک کی کسٹمر سر وس آفیسر عا لیہ جا وید کو فا ئر نگ کر کے مو ت کے گھا ٹ اتا رتے ہو ئے بینک کو اند ر سے بند کر لیا اس دو ران ٹھیکریوالا پو لیس نے مو قع پر پہنچ کر مقتو لہ عا لیہ جا وید کی نعش قبضہ میں لیتے ہو ئے پو سٹما رٹم کیلئے ہسپتا ل منتقل کر کے آپر یشن مینجر منصو ر علی کو حرا ست میں لیکر آلہ قتل قبضہ میں لے لیا انچا رج انو سٹی گیشن سب انسپکٹر محمد طا رق کے مطا بق دو نو ں کے در میا ن کا فی عر صہ سے مبینہ نا جا ئز مرا سم چلے آرہے تھے اور دو نو ں شا دی شدہ ہیں جن کے تین تین بچے ہیں۔