زائرہ وسیم نے 2 سال بعد برقع میں پہلی تصویر شیئر کردی

7  اکتوبر‬‮  2021

کراچی (این این آئی)محض تین فلموں سے بولی وڈ میں نمایاں مقام حاصل کرنے کے بعد جولائی 2019 میں مذہب کی خاطر شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے والی زائرہ وسیم نے 2 سال بعد برقع میں اپنی پہلی تصویر شیئر کردی۔زائرہ وسیم نے مذہب اسلام کی خاطر جولائی 2019 سے

بولی وڈ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا، انہوں نے 2016 میں عامر خان کی کامیاب ترین فلم ‘دنگل’ سے انڈسٹری میں قدم رکھا تھا۔کم عمری میں محض ایک ہی فلم سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی زائرہ وسیم نے جب جولائی 2019 میں سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے مذہب کی خاطر شوبز چھوڑنے کا اعلان کیا تھا تو کئی شخصیات حیران رہ گئی تھیں۔اور شوبز چھوڑے جانے کے دو سال دو ماہ بعد زائرہ وسیم نے انسٹاگرام پر اپنی پہلی تصویر شیئر کی تو چند ہی گھنٹوں میں ہزاروں افراد نے ان کی تصویر کو لائیک کیا۔زائرہ وسیم نے برقع میں ملبوس اپنی تصویر کو صرف انسٹاگرام پر شیئر کیا، اسے فیس بک اور ٹوئٹر پر شیئر نہیں کیا۔تصویر میں سابق اداکارہ کا چہرہ دکھائی نہیں دیتا اور انہیں خوبصورت سیاحتی مقام پر لوہے کے بنے پل پر سیاہ برقعے میں دیکھا جا سکتا ہے۔انہوں نے تصویر کے کیپشن میں ماہ اکتوبر کی دھوپ کی خوبصورتی کا ذکر کیا۔زائرہ وسیم کی تصویر کو ان کی ‘دنگل’ فلم کی ساتھی اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ سمیت دیگر بولی وڈ شخصیات نے بھی لائیک کیا جب کہ درجنوں مداحوں نے کمنٹس میں ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔کئی لوگوں نے ان کی جانب سے تصویر شیئر کیے جانے پر چہ مگوئیاں شروع کیں کہ اب وہ جلد ہی دوبارہ فلموں میں آئیں گی، تاہم کئی افراد نے یہ بھی لکھا کہ زائرہ وسیم کی فلموں میں واپسی ناممکن دکھائی دیتی ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…