پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

محبت پانے کیلئے خاتون نے عاشق کی 4 سالہ بیٹی کو قتل کردیا

datetime 7  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی)ساہیوال کے تھانہ ہڑپہ کی حدود میں 3 روز قبل 4 سالہ نور فاطمہ کی لاش برآمد ہوئی تھی، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرکے تحقیقات شروع کی اور محلے میں ہی رہائش پذیر 2 خواتین اور ان کے ایک ملازم کو گرفتار کرلیا۔پولیس کا کہنا

ہے کہ نور فاطمہ کو صائقہ نامی خاتون نے قتل کیا ہے، صائقہ اور نور فاطمہ کا باپ ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے۔ صائقہ 4 سالہ معصوم نور فاطمہ کو اپنی محبت کی راہ میں رکاوٹ سمجھنے لگی تھی ، 3 روز قبل وہ گھر سے کھیلنے کے لیے نکلی تو اس نے موقع جان کر اس کا گلہ گھونٹ کر ماردیا۔ بعد میں ملزمہ نے معصوم بچی کی لاش کو ایک خالی جگہ پھینک دیا۔ایس ایچ او تھانہ ہڑپہ کا کہنا ہے کہ شواہد کی روشنی میں ملزمہ صائقہ کے علاوہ اس کی ماں بشیراں اور ان کے ملازم منیر کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، تینوں ملزمان کے خلاف قتل اور دیگر دفعات کے تحت خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔دوسری جانب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈیفنس اے کے علاقے میں لین دین کے تنازعہ پر قتل ہونے والے وقاص نامی نوجوان کے قاتلوں کو گرفتارکرلیا ۔بتایاگیاہے کہ مقتول وقاص منشیات فروش اور آئس نشے کا بڑا ڈیلر تھا ۔ مقتول وقاص نے قاتل جبران سے لاکھوں روپے آئس اور پارٹیوں کے لینے تھے ۔ وقاص پیسے لینے آیا تو جبران نے فیز 4 میں اپنے گھر کے باہر اسکو گولیاں مار دیں ۔ ملزم فرار ہونے کی کوشش میں ڈیفنس بی کی پٹرولنگ ٹیم نے گرفتار کر لیا ۔دونوں ملزمان سگے بھائی ہیں۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…