ریلوے اپنے ہی ریٹائرڈ اور حاضر سروس ملازمین کا 16 ارب روپے کا نادہندہ نکلا، تہلکہ خیز انکشاف

4  اکتوبر‬‮  2021

لاہور( این این آئی)پاکستان ریلوے اپنے ہی ریٹائرڈ اور حاضر سروس ملازمین کا 16 ارب روپے کا نادہندہ بن گیا۔پاکستان ریلوے کے مالی وانتظامی حالات دن بدن بدتر ہوتے جا رہے ہیں،

ایک طرف ریلوے انتظامیہ اپنی مال گاڑیاں اور مسافر ٹرینیں نجی شعبے کے اشتراک سے چلانے کا فیصلہ کر چکی ہے تو دوسری جانب ادارہ اپنے ہی ملازمین کا 16 ارب کا نادہندہ بن گیا ہے۔نجی ٹی وی نے ریلوے کے شعبہ فنانس کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ 2019 سے ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کو تاحال ان کی گریجویٹی کی ساڑھے 5 ارب روپے کی رقم نہیں ملی جبکہ دوران ملازمت وفات پانے والے ملازمین کے پسماندگان 2014 سے 4 ارب کے واجبات کے منتظر ہیں۔اس کے علاوہ پاکستان ریلوے کے ریٹائر ہونے والے ملازمین کی ساڑھے 3 ارب روپے کی پنشن بھی واجب الادا ہے جبکہ حاضر سروس ملازمین بھی 3 ارب روپے کی تنخواہ کی ادائیگی کے منتظر ہیں۔ریلوے کے ریٹائرڈ ملازمین کو تین ماہ سے پنشن میں ادائیگی کی اضافی رقم بھی نہیں ملی جبکہ شعبہ فنانس کے ملازمین کے احتجاج سے تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی بھی رک گئی ہے۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کے لیے ساڑھے چھ 6 ارب روپے کا انتظام ہو گیا ہے، جلد ادائیگیاں ہو جائیں گی جبکہ گریجویٹی اور پنشن کے ساڑھے 9 ارب کے واجبات حکومت سے فنڈز ملتے ہی ادا کر دیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…