پیر‬‮ ، 01 دسمبر‬‮ 2025 

پنڈورا پیپرز، وزیراعظم نے تحقیقات کے لئے اعلیٰ سطحی سیل قائم کر دیا

datetime 4  اکتوبر‬‮  2021 |

اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے پنڈروا پیپرز کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت ترجمانوں کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اجلاس میں وفاقی زراء اور پارٹی کی سینئر قیادت بھی شریک ہوئی۔ اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور پنڈورا لیکس کے بعد کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے پنڈورا لیکس کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح کا سیل قائم کرنے کا حکم د یا ہے۔ وزیراعظم معائنہ کمیشن پنڈورا پیپرز میں سامنے آنیوالے لوگوں کے حوالے سے تحقیقات کرے گا جنہوں نے آف شور کمپنی ڈکلیئر کی اور ٹیکس دیا انہیں کلیئر قرار دیا جائے گا،زرائع کے مطابق ٹیکس چوروں کے کیسز ایف بی آر اور دیگر متعلقہ اداروں کو بھجوائے جائیں گے۔ منی لانڈرنگ سے متعلق کیسز ایف آئی اے کے سپرد کئے جائیں گے۔پبلک آفس ہولڈرز اور منتخب نمائندوں سے متعلق کیسز نیب دیکھے گی۔پنڈورا لیکس میں جس کا نام شامل ہے وہ خود اپنے آپ کو کلیئر کرائے۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزراء اور اٹارنی جنرل پر مشتمل کمیٹی نے وزیراعظم کو ابتدائی رپورٹ پیش کی اور پنڈورا پیپرز میں شامل پاکستانی افراد سے متعلق بریفنگ دی۔ اجلاس میں پنڈورا پیرز میں شامل پاکستان شہریوں کے خلاف تحقیقات کے حوالے سے تجاویز پر غور کیا گیا جب کہ کامیاب پاکستان پروگرام اور مہنگائی کنٹرول کرنے سے متعلق اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے مہنگائی کی وجوہات پر معاشی ٹیم کو عوام کو اعتماد میں لینے کا حکم بھی دیا ہے ،ذرائع وزیر اعظم کے مطابق انہوں نے کہا کہ عوام مشکلات سے دوچار ہیں، مہنگائی کے اعداد و شمار پبلک کئے جائیں۔ دریں اثناء وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ

پنڈورا لیکس کی تحقیقات کیلئے وزیر اعظم عمران خان نے اعلیٰ سطح کا سیل قائم کرنے کا حکم دیدیا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں فوادچوہدری نے کہا وزیر اعظم انسپکشن کمیشن کے تحت ایک اعلیٰ سطحی سیل قائم کیا ہے یہ سیل پنڈورا لیکس میں شامل تمام افراد سے جواب طلبی کرے گا اور حقائق قوم کے سامنے رکھیں جائینگے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)


جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…