جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

مسجد پر حملے کے بعد طالبان کا بڑا ایکشن ٗ داعش کا بھاری نقصان

datetime 4  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(این این آئی )طالبان نے کہا ہے کہ انہوں نے کابل میں شدت پسند تنظیم داعش کے ایک سیل کو تباہ کر دیا ہے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق اتوار کو کابل کی عیدگاہ جامع مسجد میں داعش کے مشتبہ دھماکے میں پانچ افراد ہلاک ہوئے تھے۔طالبان ترجمان نے ٹوئٹر پر لکھا کہ

اس آپریشن کے نتیجے میں جو ایک کامیاب آپریشن تھا، داعش کے سینٹر کو مکمل طور پر تباہ کر لیا ہے اور اس میں موجود تمام داعش کے ارکان کو مار دیا گیا ہے۔کابل کے ایک رہائشی اور حکومتی اہلکار عبدالرحمان نے بتایا کہ طالبان کے سپیشل فورسز کی ایک بڑی تعداد نے ان کے پڑوس میں کم از کم تین مکانات پر حملہ کیا۔یہ لڑائی کئی گھنٹوں تک جاری رہی۔ انہوں نے کہا کہ ہتھیاروں کی آوازوں نے ان کو ساری رات جگائے رکھا۔مجھے نہیں معلوم کہ کتنے افراد اس میں ہلاک ہوئے یا ان کو گرفتار کیا گیا۔ تاہم لڑائی شدید تھی۔طالبان کی جانب سے یہ آپریشن کابل کی عید گاہ جامع مسجد پر حملے کے چند گھنٹوں بعد کیا گیا۔جامع مسجد کے قریب ذبیح اللہ مجاہد کی والدہ کے ایصال ثواب کے لیے ایک دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔حکومت کے ثقافتی کمیشن کے ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے پر بتایا کہ دھماکے میں پانچ افراد ہلاک جبکہ 11 زخمی ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس میں طالبان بھی شامل ہیں-دھماکے کے سلسلے میں تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…