پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

چینی فوجیوں کی تعداد میں بڑا اضافہ، خوفزدہ بھارت نے لداخ میں چینی سرحد کے قریب مزید دستے بھجوا دیے

datetime 3  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(آن لائن)بھارت نے چین کے خوف سے لداخ کے علاقے میں مزید فوجی دستے بھیج دیئے جبکہ بھارتی آرمی چیف جنرل منوج مکونڈ نروانے کاکہنا ہے کہ چین ‘بڑی تعدادمیں متنازع سرحد پر فوجی دستے بھیج رہا ہے جس نے نئی دہلی کو بھی اسی طرح کی تعیناتی پر اکسایا ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جنرل منوج مکونڈ نروانے نے لداخ میں صحافیوں کو بتایا کہ

ساڑھے 3 ہزار کلو میٹر طویل سرحد پر چینی فوجیوں کی موجودگی میں ‘بڑی تعداد ‘میں اضافہ ہوا جو’باعث تشویش’ ہے۔بھارتی فوج کی جانب سے جوابا سرحد پر تعینات فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے۔ بھارتی اخبار ‘ٹائمز آف انڈیا’ نے جنرل منوج نروانے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ‘ہم بھی جدید ہتھیار نصب کر چکے ہیں، ہم مضبوط اور ہر طرح حالات سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دونوں جوہری صلاحیت سے لیس پڑوسیوں کے درمیان مہلک سرحدی جھڑپوں کا آغاز گزشتہ برس جون میں تبت کے قریب بھارتی خطے لداخ میں واقع تزویراتی اہمیت کی حامل دریائے گلوان کی وادی میں ہوا تھا۔جون میں ہونے والی جھڑپوں کے بعد سے بھارت اور چین کے درمیان اعلی سطح کی فوجی بات چیت جاری ہے اور بھارتی جنرل منوج نروانیکا کہنا تھا کہ آئندہ ہفتے ایک اور اجلاس متوقع ہے۔تصادم کے بعد دنیا کی دو گنجان آباد اقوام نے بلند ترین ہمالیہ خطے میں کئی ہزار اضافی فوجی دستے تعینات کردیے تھے۔ یا د رہے کہ بھارتی جنرل کا بیان چینی دفتر خارجہ کے ترجمان ہوا چونینگ کے الزام کے بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ بھارتی سپاہی غیر قانونی طور پر سرحد پار کر کے چین میں داخل ہوئے جس پر نئی دہلی کا کہنا تھا کہ یہ’حقیقت پر مبنی’ نہیں ہے۔مقامی میڈیا نے گزشتہ ہفتے نامعلوم ذرائع کا حوالے دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگست کے اختتام میں تقریبا 100 چینی فوجی سرحد پار کر کے اتر اکھنڈ میں داخل ہوئے تھے۔

موضوعات:



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…