بدھ‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2025 

پنڈورا پیپرز کی ہوشربا تفصیلات،وفاقی وزراء کے ساتھ ساتھ معروف بین الاقوامی نام بھی سامنے آ گئے

datetime 3  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاناما پیپرز کے بعد نئے مالیاتی سکینڈل پنڈورا پیپرز کی ہوشربا تفصیلات سامنے آ گئی ہیں، جس میں 700 پاکستانی بے نقاب ہوئے ہیں،

جن میں پاکستان سے وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین،وفاقی وزیر آبی وسائل مونس الہیٰ،وفاقی وزیر برائے صنعت خسرو بختیار،سندھ کے سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن،پنجاب کے سینئر وزیر عبدالعلیم خان،وفاقی وزیر و سینیٹر فیصل واوڈا، سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اوران کے بیٹے علی ڈار،شعیب شیخ،سابق معاون خصوصی وقار مسعود کے نام شام ہیں، آف شور کمپنیاں رکھنے والے پاکستانیوں میں موجودہ اور سابق وزرا، سابق فوجی جرنیل، کاروباری شخصیات اور ان کے رشتہ دار بھی شامل ہیں۔دوسری جانب یوکرین،کینیا، اور ایکواڈور کے حکمرانوں،اردن کے بادشاہ عبداللہ اورقطر کے حکمرانوں کے نام پر بھی آف شور کمپنیاں نکل آئیں جبکہ چیک ری پبلک اورلبنان کے وزرائے اعظم آف شورکمپنیوں کے مالک نکلے،سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر کے نام بھی آف شورکمپنی سامنے آ گئی،کچھ کاروباری شخصیات اور بینکاروں کے نام پر بھی آف شور کمپنیاں نکل آئیں جبکہ گلوکارہ شکیرا، سابق بھارتی کرکٹرسچن ٹنڈولکر کے نام بھی آف شورکمپنی رجسٹرڈ ہے، روس اور آذربائیجان کے صدور بھی آف شور کمپنیوں کے مالک نکلے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل واپس نہ لیا گیا تو سڑکوں پر آئیں گے، فضل الرحمن


اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علما اسلام کے سربراہ…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…