شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کیخلاف کیسز واپس لئے جائیں، وزیراعظم کو تجویز دے دی گئی

2  اکتوبر‬‮  2021

اسلام آباد (آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں تین سال گزرنے کے باوجود میں میگا کرپشن کیسز کے فیصلے نہ ہونے پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا ہے جبکہ اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے مسلم لیگ (ن) کے 2 سینئر رہنماؤں شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کے خلاف کیسز بند کرنے کی تجویز دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں وزیر قانون فروغ نسیم،اٹارنی جنرل خالد جاوید خان،مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان اور ویڈیو لنک پر مشیر احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے شرکت کی۔اس اجلاس کا مقصد گزشتہ تین سالوں کے دوران کرپشن کے میگا کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانے کے حوالے سے اب تک ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لینا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بارے میں نیب کی مجموعی کارکردگی پر بھی عدم اطمینان کیا گیا۔اجلاس کے دوران اٹارنی جنرل خالد جاوید نے رائے دی کہ نیب تین سال گزرنے کے باوجود جن کیسز میں شواہد اور متعلقہ دستاویزات پیش نہیں کر سکا وہ ختم کر دیئے جائیں یا واپس لے لئے جائیں۔ان کا یہ بھی موقف تھا کہ انہوں نے مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی کیس اور احسن اقبال کے خلاف نارروال سپورٹس کمپلیکس کیس کا جائزہ لیا ہے اور ان کے نزدیک ان دونوں کیسز میں نیب کے پاس مکمل شواہد موجود نہیں ہیں جو بھی اب تک کارروائی ہوئی ہے اس سے متعلق دستاویزات بھی دونوں کے خلاف کارروائی کے حوالے سے مکمل نہیں اس لئے دونوں کیسز نیب کو واپس لینے چاہئیں،جس پر شہزاد اکبر نے کہا کہ وہ اس بارے میں چیئرمین نیب اور متعلقہ حکام سے بات کریں گے۔اجلاس کے دوران شرکاء کا اس بات پر اتفاق تھا کہ نیب ان کرپشن کے کیسز پر زیادہ توجہ دے جن کے شواہد مکمل ہیں

اور وہ عدالتوں سے ملزمان کو سزائیں دلوانے کے لئے کافی ہیں۔اجلاس میں چیئرمین نیب کی تقرری اور موجودہ چیئرمین کی توسیع پر بھی بات چیت ہوئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اٹارنی جنرل جسٹس (ر) جاوید اقبال کی توسیع کے لئے آرڈیننس لانے کے حامی ہیں اور ان کا موقف ہے کہ اس سلسلے میں وزیر اعظم اپوزیشن لیڈر سے لازمی مشاورت کریں جبکہ دوسری طرف وزیر قانون فروغ نسیم نیا چیئرمین لانے کے حامی ہیں تاہم وہ اس معاملے پر

آرڈیننس کے بجائے اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کے بعد آگے بڑھنے کی حمایت کررہے ہیں۔وزیر اعظم نے چیئرمین نیب کی تقرری یا موجودہ چیئرمین کو توسیع دینے کے حوالے سے قانونی عمل جلد شروع کرنے کی ہدایت کی ہے اور اٹارنی جنرل اور وزیر قانون دونوں سے کہا گیا ہے کہ اس سلسلے میں اپنی سفارشات تحریری طور پر دیں اور قانونی نکات سے بھی انہیں آگاہ کیا جائے جس کے بعد وہ اپنا حتمی فیصلہ کریں گے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…