بدھ‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2026 

کابل یونیورسٹی کے طالب علم کی جعلی ٹوئٹ رپورٹ کرنے پر امریکی میڈیاکی وضاحت

datetime 2  اکتوبر‬‮  2021 |

کابل(این این آئی)امریکی میڈیا ایک جعلی ٹوئٹر اکائونٹ سے کابل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ہونے کا دعوی کرنے والی ٹوئٹ رپورٹ کرنے کے بعد وضاحتیں جاری کرنے پر مجبور ہوگیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق 21 ستمبر کو غیر تصدیق شدہ اکائونٹ، جس کا دعوی تھا کہ اس کا تعلق نو تعینات کابل یونیورسٹی کے وائس چانسلر محمد اشرف غیرت سے ہے، نے

ٹوئٹس کی ہیں جنہیں مغربی میڈیا نے فوری رپورٹ کیا۔ایسی ہی ایک ٹوئٹ میں لکھا گیا تھا کہ لوگوں! میں آپ کو کابل یونیورسٹی کے چانسلر کی حیثیت سے اپنے الفاظ دیتا ہوں، جب تک سب کے لیے حقیقی اسلامی ماحول فراہم نہیں کیا جاتا، خواتین کو یونیورسٹیز میں آنے یا کام کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، اسلام سب سے پہلے ہے۔ٹوئٹ نے تیزی سے توجہ حاصل کی اور امریکی اخبار نے اسے رپورٹ کیا جس نے ایک مکمل صفحے کی رپورٹ میں طالبان کے تحت خواتین کی تعلیم کے مستقبل کے بارے میں رپورٹ کیا جس کا عنوان تھا کابل یونیورسٹی کے نئے طالبان چانسلر نے خواتین پر پابندی لگادی۔تاہم جہاں اس پر رپورٹنگ کی گئی وہیں ٹوئٹر اکائونٹ کو چلانے والے صارف نے بعد میں اسی اکائونٹ سے ٹوئٹ کیا اور اعتراف کیا کہ وہ کابل یونیورسٹی کا وائس چانسلر نہیں ہے، اس کے بجائے وہ یونیورسٹی میں 20 سالہ طالب علم ہے جو مایوس ہے۔ایک ٹوئٹر تھریڈ میں اس نے وضاحت دی کہ اسے جنگ زدہ ملک میں طالبان کے

ساتھ کوئی مستقبل نہیں نظر آتا۔انہوں نے کہا کہ میں کابل میں پلا بڑھا ہوں، میں اسکول اور یونیورسٹی گیا، میرے خواب تھے کہ افغان معاشرے اور سیاست میں ایک بااثر شخص بنوں لیکن اب دیکھو میری تمام خواہشات کے ساتھ کیا ہوا ہے۔قانون کے طالب علم نے کہا کہ اس نے یہ اکائونٹ بنایا تاکہ افغان تعلیم کے خاتمے کو اجاگر کرسکے۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت جو افغانستان میں ہو رہا ہے وہ اصل مذاق ہے، یہ مضحکہ خیز ہے، ہمارے تمام رہنما ملک چھوڑ کر چلے گئے اور ہم اکیلے طالبان کا سامنا کر رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…