بدھ‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2026 

”جو ہتھیار پھینک دے گا اس سے لڑنا جائز نہیں لیکن جنہوں نے اے پی ایس کے بچوں کو شہید کیا ان کا کیس الگ ہے “ وزیر داخلہ شیخ رشید نے واضح اعلان کر دیا

datetime 2  اکتوبر‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشیداحمدنے کہاہے کہ اسی ہفتے چیئرمین نیب کے تقرر کا فیصلہ ہوجائے گا، عمران خان کو مہنگائی کی فکر ہے، اپوزیشن عقل کے اندھے اورکنویں کے مینڈک ہیں، پیپلزپارٹی سمجھوتہ ایکسپریس پر چڑھی ہوئی ہے،دنیا ہم سے بات کر رہی ہے،طالبان سے بات کی ابتدا ہوگئی ہے، جو ہتھیار پھینک دے اس سے لڑنا جائز نہیں،ہمیں معلوم ہے کہ کون گڈ ہے

اور کون بیڈ ہے،اے پی ایس کے بچوں کے قاتلوں کا کیس الگ ہے،دہشت گردوں کو مکمل طور پر ختم کریں گے، کشمیر کے مسئلے پر بھی بات کرنے کے لئے تیار ہیں،ایف آئی اے کو ہدایت کی ہے کہ ڈالر کی ذخیرہ اندوزی پر کارروائی کریں،جعلی شناختی کارڈ کے الزام میں 19 لوگوں کو گرفتار کیا گیا،بعض وزراء نے بھی اپنے انگوٹھوں کے ذریعے شناختی کارڈ بنوائے۔ہفتہ کو کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہاکہ عالمی منظر نامہ بدلنے جارہا ہے، مستقبل کی سیاست گہرے پانیوں کی ہے، دنیا کی کوئی سپر پاور ہمیں بائی پاس نہیں کرسکتی، پاکستان چاہتا ہے افغانستان میں جامع حکومت ہو، افغان صورت حال پر پاکستان اور امریکی وزرائے خارجہ رابطے میں ہیں۔ امریکی صدر جو بائیڈن کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ کوئی ہمارے ملک آئے تو بسم اللہ، نہ آئے تو اسلام علیکم، افغان صورت حال پر امریکی صدر کو نشانہ بنانا ناانصافی ہے، امریکی عوام افغانستان کی صورتحال سے بے خبر ہیں، بائیڈن خود اپنے لوگوں کو جواب دے۔کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات کے حوالے سے وفاقی وزیرداخلہ نے

کہا کہ اعلی سطح پر بات ہورہی ہے، ہم ایسی پوزیشن پر بیٹھے ہوئے ہیں کہ دنیا ہم سے بات کر رہی ہے۔ ہماری منصوبہ بندی دو چار سال کی نہیں 20 سال کی ہے۔ ہمیں گڈ اور بیڈ کا پتہ ہے، اے پی ایس کے بچوں کو قتل کرنے والوں کا کیس الگ ہے۔ جنہوں نے ہتھیار ڈال دئیے ہیں ان سے لڑائی نہیں کریں گے۔انہوں نے کہاکہ اگر بھارت بھی بات چیت سے مسئلے کے حل کے لیے آگے آئے گا تو اس سے بھی بات کی جائے گی۔

بھارت کو ندامت اٹھانے کے علاوہ کچھ نہیں ملا۔ ملک کے دشمنوں سے کونے کونے میں نمٹیں گے۔انہوں نے کہا کہ رواں ہفتے نیب کے چیئرمین کا فیصلہ ہوجائے گا۔ اپوزیشن عقل کے اندھے اورکنویں کے مینڈک ہیں۔پیپلزپارٹی سمجھوتہ ایکسپریس پر چڑھی ہوئی ہے۔عمران خان اس ملک کو ٹھیک کر رہا ہے۔ مہنگائی کو بھی کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایف آئی اے کو ہدایت کی کہ ڈالر کی ذخیرہ اندوزی پر کارروائی کریں۔گندے لوگوں کو نکالا جائے گا۔ جعلی شناختی کارڈ کے الزام میں 19 لوگوں کو گرفتار کیا گیا۔ بعض وزرا نے بھی اپنے انگوٹھوں کے ذریعے شناختی کارڈ بنوائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…