جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

سمندری طوفان شاہین کراچی سے کتنا دور ہے؟ تازہ الرٹ جاری

datetime 2  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی)بحیرہ عرب میں بننے والے سمندری طوفان شاہین کا رخ مسقط کے ساحل کی طرف ہوگیا ۔محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ طوفان شاہین کے زیر اثر خضدار، گوادر، لسبیلہ،آواران اور کیچ میں کل تک بادل برسیں گے۔

سمندری طوفان کے پیش نظر گوادر کے تمام پرائیویٹ اسکولز آج بندرہیں گے۔محکمہ موسمیات نے سمندری طوفان شاہین سے متعلق ساتواں الرٹ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بحیرہ عرب میں شدید سمندری طوفان کراچی کے مغرب سے 470 کلو میٹر دور ہوگیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان اورماڑہ سے 250 اور گوادر سے 125کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کے گردہواؤں کی رفتار 110سے 120کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا امکان ہے۔آج کراچی کا کم سےکم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں مشرق سے ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں۔دوسری جانب وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ بحالی خصوصی افراد سندھ صادق علی میمن نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کی

جانب سے ممکنہ بارشوں کے متاثرین کے لئے موثر اقدامات کئے گئے جا رہے ہیں کسی بھی متاثر کو بے یارو مددگار نہیں چھوڑا جائے گا، باالخصوص ساحلی علاقوں کیٹی بندر، شاہ بندر، کھارو چھان، جاتی و دیگر گرد و نواح کے علاقوں کے لئے چلنے والی خبروں پر توجہ نہ دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کے تمام متعلقہ ادارے صورتحال پر نظر

رکھے ہوئے ہیں اور میں نے متعلقہ افسران کے ہمراہ ساحلی علاقوں کا دورہ کرکے بارش کے پانی اور نہروں کے بندوں کا معائنہ کیا ہے اور کوئی بھی خطرے کی بات نہیں ہے جبکہ سمندری طوفان گلاب کا زور ٹوٹ چکا ہے۔ ان باتوں کا اظہار انہوں نے ڈی سی آفس ٹھٹھہ میں ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں کمشنر

حیدر آباد غلام عباس بلوچ، رکن سندھ اسمبلی سید ریاض حسین شاہ شیرازی اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت کبھی بھی عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی ان کے دکھ سکھ میں ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے لوگوں کی حفاظت کرنا جانتے ہیں اور ان کی دیکھ بھال کے لئے باالخصوص ساحلی علاقوں کے لوکوں پر

خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر حیدر آباد غلام عباس بلوچ نے صورتحال سے عہدہ براہ ہونے کے لئے انتظامات سے وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ بحالی خصوصی افراد سندھ صادق علی میمن کو آگاہ کیا اور بتایا کہ صورتحال قابو میں ہے اور خطرے کی کوئی بات نہیں ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بارش

کا پانی ٹھٹھہ شہر کے نشیبی علاقوں سے نکل چکا ہے جبکہ محکمہ پبلک ہیلتھ، لوکل گورنمنٹ، آبپاشی کے جانب سے مشینری سمیت تمام تیاریاں مکمل ہیں اگر بارشوں کے باعث پانی جمع ہو گیا تو جلد نکالا جائے گا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ غضنفر علی قادری نے بتایا کہ متعلقہ افسران تمام تر صورتحال سے نمٹنے کے لئے الرٹ ہیں جبکہ منتخب نمائندے بھی دن رات مدد کے لئے افسران کے ساتھ ہیں تاکہ کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آ سکے۔ انہوں نے کہا کہ قبل از اقدامات کے باعث صورتحال کنٹرول میں ہے۔ اس موقع پر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…