بدھ‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2026 

مہنگائی رواں مالی سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، سرکاری ادارے کا اعتراف

datetime 1  اکتوبر‬‮  2021 |

لاہور(این این آئی)ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق ستمبر میں مہنگائی رواں مالی سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ماہ میں مہنگائی کی شرح 8.98 فیصدرہی،ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 2.12 فیصد اضافہ ہوا جبکہ اگست میں مہنگائی کی شرح 8.4 فیصد رہی تھی۔

اعدادوشمارمیں مزید بتایا گیا کہ ایک ماہ میں شہروں میں چکن 42.04 فیصد، پیاز 32.49 فیصد،دال مسور 15.70 فیصد مہنگی ہوئی،ماہانہ بنیادوں پر انڈے 14.43، آٹا9.69 اور دال چنا 5.98 فیصد مہنگی ہوئی۔ایک ماہ میں ٹماٹر 18.90 فیصد،دال مونگ 4.02 اور آلو 2.62 فیصد سستے ہوئے،دیہات میں ایک ماہ میں چکن 47.95، پیاز 39.56 اور دال مسور 18.45 فیصد مہنگی ہوئی جبکہ ایک ماہ میں انڈے 11.82، آٹا 9.4،دال چنا 8.78 فیصد مہنگے ہوئے۔اعدادوشمار کے مطابق دیہات میں ماہانہ بنیادوں پر ٹماٹر 8.56فیصد،آلو 5.65 اور دال مونگ 2.80 فیصد سستی ہوئی، ایک سال میں شہروں میں چکن 44.63،خوردنی گھی 39.57 فیصد، کوکنگ آئل 38.34فیصد مہنگے ہوئے جبکہ ایک سال میں انڈے 34.52،آٹا 19.32 فیصد اور دال مسور 18.63 فیصد مہنگی ہوئی۔ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک سال میں شہروں میں چینی کی قیمت 15.26 فیصد، پیاز 14.14 فیصد بڑھے،سالانہ بنیادوں پر شہروں میں آلو26.03 فیصد،ٹماٹر 23.92 فیصد، دال مونگ 23.21فیصد سستی ہوئی جبکہ دیہات میں ایک سال میں چکن 49.36 فیصد، کوکنگ آئل 44.95 فیصد،خورردنی گھی 41.87 فیصد مہنگا ہوگا۔اعدادوشمار کے مطابق ایک سال میں 32.33 فیصد دال، مسور 21.37 فیصد اور دال چنا 18.39 فیصد مہنگی ہوئی جبکہ ایک سال میں دیہات میں 27.79، آلو 22.67 فیصد اور ٹماٹر 16.56 فیصد سستے ہوئے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ستمبر میں شہروں میں مہنگائی کی شرح میں 2 فیصد اور دیہات میں 2.29 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد شہروں میں مہنگائی کی شرح 9.13 فیصد اور دیہات میں 8.77 فیصد رہی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…