جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

ن لیگ مقدمات سے بچنے کیلئے اپنی کرپشن کو فوج اور چین سے جوڑنا چاہتی ہے، چوہدری فواد حسین

datetime 30  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ (ن) لیگ اپنی ذاتی سیاست اور کاروبار کے لئے ملک دشمنی پر اتر آئی ہے، ن لیگ اپنی کرپشن سے فوج اور چین کو اس لئے جوڑنا چاہتی ہے کہ شاید وہ اس طرح بچ جائیں گے، احسن اقبال پہلے فیصلہ کرلیں کہ (ن) لیگ چلا کون رہا ہے؟ پہلے وہ (ن) لیگ میں اعتماد کا ووٹ لیں،

پھر دوسروں کو اعتماد کے ووٹ کا کہیں، وزیراعظم عمران خان کو پاکستان کی اسمبلی نے ہی نہیں ملک کے 22 کروڑ عوام نے ووٹ دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو ڈاکٹر نعمان نیازی کی کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ یہ بات سمجھ سے بالا ہے کہ(ن) لیگ اپنی کرپشن سے چین کو کیوں جوڑنا چاہتی ہے؟۔ پاور پلانٹ کے منصوبوں میں کرپشن کی بات ہو تو یہ اسے چین سے جوڑتے ہیں، شریف فیملی کی کرپشن کا سی پیک کے منصوبوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کی تحقیقات ہوں گی، سڑکوں کی تعمیر کا تعلق ان کی کرپشن سے ہے لیکن سی پیک منصوبوں کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔ یہ اپنی کرپشن سے فوج اور چین کو اس لئے جوڑنا چاہتے ہیں کہ شاید یہ اس طرح بچ جائیں گے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ امید ہے کہ احسن اقبال اور ن لیگ اس طرح کے رویئے سے گریز کریں گے، یہ کرپشن کر کے باقی اداروں اور ملکوں کے پیچھے چھپنا چاہتے ہیں۔ قبل ازیں کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ واحد کھیل ہے جو پورے پاکستان کو جوڑتی ہے، کراچی سے لے کر پشاور تک اور گلگت بلتستان کے پہاڑوں سے لے کر گوادر کے سمندر تک اگر کوئی ایک چیز پاکستان کو اکٹھا کرتی ہے تو وہ کرکٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے دل اپنی ٹیم اور کھلاڑیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، برطانیہ اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں نے پاکستان کا دورہ منسوخ کیا تو اس سے ہمیں نقصان کا سامنا کرنا پڑے، پی ٹی وی جو طویل عرصے کے بعد 1.3 ارب روپے منافع میں آیا ہے، اگر میچ منسوخ نہ ہوتے تو ہم مزید منافع حاصل کر سکتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی

کرکٹ ٹیم نے جب دورہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا تو اس وقت وہ وزیراعظم کے ہمراہ دوشنبے میں تھے، وزیراعظم کی تقریر ہونی تھی تو مجھے یہ پیغام ملا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم دورہ منسوخ کر رہی ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور مشیر قومی سلامتی معید یوسف میرے ساتھ تھے، ہم تینوں کا مشترکہ فیصلہ تھا کہ جب تک وزیراعظم تقریر نہیں کرلیتے

انہیں یہ خبر نہیں دینی، ورنہ یہ تقریر متاثر ہوگی، اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ کرکٹ کا ہمارے معاملات پر کتنا بڑا اثر ہوتا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ڈاکٹر نعمان نیازی سپورٹس کے ایک کامیاب جرنلسٹ ہیں، ہر وہ شخص جو پاکستان سے محبت کرتا ہے وہ گیم آن ہے کو جانتا ہے، انہوں نے ایک برانڈ بنایا ہے۔ ڈاکٹر نعمان نیازی کی کتاب اور ان کی لائبریری پر پاکستان کے عوام کی طرف سے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…