جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان کا گورنر ہاؤس کی دیواریں مسمارکرنے کا حکم

datetime 30  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ، آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے گورنر ہاؤس کی دیواریں مسمار کرنے کا حکم دیا ہے، نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گورنر ہاؤس لاہور کی دیواریں مسمار کرنے کا حکم دیا ہے، جب انہیں پنجاب کے عہدیداروں نے بتایا کہ دیواریں گرانے پر لاہور ہائی کورٹ نے حکم امتناعی دے رکھا ہے جس پر انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ

حکم امتناعی کو ختم کرنے کے لئے تمام تر قانونی اقدامات کئے جائیں۔ وزیراعظم کے حکم پر وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ نے ایکشن لے لیا ہے اور محکمہ قانون پنجاب کو اہم ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی(آریوڈی اے) اور سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ(سی بی ڈی)، والٹن سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔روڈا کے مختلف منصوبوں میں شمسی توانائی سے چلنے والا قابل تجدید بجلی پیدا کرنے والے پلانٹ کی تنصیب، خصوصی اقتصادی زونز (SEZs) اور خصوصی ٹیکنالوجی زونز (STZs) کا قیام، فیری آپریشنز کا آغاز، نالج پارک اور رکھ جھک فارمز کا قیام شامل ہیں۔ یہ تمام منصوبے اپنی مالی ضروریات کے حوالے سے خود مختار ہوں گے، تاکہ ان کی پائیداری کو یقینی بنایا جا سکے۔وزیراعظم کو آئی ایم جی دبئی تھیم پارک کے اشتراک سے پاکستان کا سب سے بڑا تھیم پارک بنانے کے منصوبے پر بھی بریفنگ دی گئی۔ راوی ریور فرنٹ پر 2000 کنال اراضی پر بنایا جانے والایہ منصوبہ آریوڈی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے آئندہ ماہ شروع ہونے والی دبئی ایکسپو 2020 میں نمائش کے لیے پیش کرے گا۔وزیراعظم نے ملک میں سمارٹ، خود کفیل، صاف ستھرے اور سبز مکانات اور کاروباری منصوبوں کے فروغ کے لیے آریوڈی اے اورسی بی ڈی کی اہمیت پر زور دیا۔وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ ایک فعال حکمت عملی اپناتے ہوئے مسائل کو حل کریں تاکہ پاکستان براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ایف ڈی آئی کو راغب کرکے ان جدید اور پائیدار رئیل اسٹیٹ منصوبوں سے زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کر سکے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…