منگل‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2025 

31 کی بجائے 52 دنوں کا بجلی بل بھیجنے کا انکشاف صارفین نے اووربلنگ پر شکایتوں کے انبار لگا دئیے

datetime 30  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) میپکو نے اعتراف کیا ہے کہ مئی کے ماہ میں 31 کی بجائے 37 روز کے بل بھیجے گئے۔بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے اوربلنگ کے معاملے پر نیپرا میں اوربلنگ اور صارفین کی شکایات پر عوامی سماعت ہوئی جس میں سی ای او میپکو نے بتایاکہ میپکو نے مئی کے ماہ میں 31 کی بجائے 37 روز کے بل بھیجے گئے،مئی

کے ماہ میں عید الفطر اور دوسری چھٹیوں کی وجہ سے اوربلنگ کی گئی،اگلے ماہ میں بجلی کے بل 26 دن کے بھیجے گئے۔چیئر مین نیپرا نے کہاکہ یہ آپ کیسے کر سکتے ہیں 52 لاکھ صارفین میں سے بیشتر کے ساتھ زیادتی کیوں؟ ۔ سی ای او میپکو نے کہاکہ چار رکنی کمیٹی بنائی تھی اس نے تحقیقات مکمل کر لیں ہیں۔ ممبرنیپرا نے کہاکہ چھٹیوں میں کیسے آپ نے ایڈجسٹمنٹس کی ،اتھارٹی کو وضاحت چاہیے ۔ سی ای او میپکو نے کہ اہک کووڈ کی وجہ سے 8 سے 16 مئی کے دوران ریڈنگ پر اثر پڑا ۔ نیپرا اتھارٹی کے مطابق کتنے صارفین 8 سے 16 مئی والی ریڈنگ میں متاثر ہوئے؟۔ حکام نے بتایا20 بیجز میں سے 8 بیجز کے صارفین اوربلنگ سے متاثر ہوئے۔ نیپرا اٹھارٹی ممبر نے کہاکہ انکوائری کمیٹی جو بنائی تھی اس میں کے کتنے صارفین متاثر نکلے۔ چیئر مین نیپرا نے کہاکہ حکومت نے کہاں لکھا تھا کہ لاک ڈاؤن کے باعث ڈیوٹیاں ختم ہو گئیں،ڈسکوز کی جانب سے پیش کئے جانے والے دلائل بلا جواز ہیں،ہم نے کسی

کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دینی انصاف فراہم کرنا ہے۔ سی ای او لیسکو نے کہاکہ گزٹڈ چھٹیاں نکال کے ہمیں بڑی مشکل سے بیس دن ملتے ہیں،جولائی میں عاشورہ اور گزٹڈ چھٹیوں کے باعث اثر آیا۔ چیئر مین نیپرا نے کہاکہ اگر چھٹیوں کے باعث اتنے مسائل ہیں تو کبھی آپ نے نیپرا سے رجوع کیا ؟۔ نیپرا اتھارٹی نے کہاکہ ڈسکوز کی جانب سے اگر ایسے

مسائل ہیں تو تحریری طور پر اتھارٹی کو آگاہ کریں،لیسکو اس بات کو مانتی ہے یا نہیں کہ اوربلنگ ہوئی ہے ؟سی ای او لیسکو نے سماعت کے دوران اوربلنگ سے انکار کیا چیئر مین نیپرا نے کہاکہ آپ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ اوربلنگ نہیں ہوئی ،ایک ماہ میں 33دن کے بل اگلے ماہ 37 دن اوربلنگ اور کیا ہے ؟ ۔سی ای او لیسکو کے جواب پر اتھارٹی نے اظہار برہمی

کیا اور کہاکہ آپ سماعت میں ہیں بات سنیں اور جو سنائیں وہ درست بھی ہو۔ چیئر مین نیپرا نے کہاکہ جو بل ہے اس میں نیپرا کا کیلکولیٹڈ ٹیرف سب کیلئے ہے،جو نقصان کسی کا ہو گیا اس کے نقصان کا ازالہ کیسے کرنا ہے؟ ۔سی ای او پی آئی ٹی سی نے اتھارٹی کو اوربلنگ معاملے پر بریفنگ دی اور بتایاکہ معاملہ سارا چھٹیوں کی وجہ سے آیا ہے،پانچ چھٹیوں کی

وجہ سے ان ڈسکوز نے بل ایڈجسٹ کئے،ڈسکوز کی جانب سے معاملے کو مس مینج کیا گیا۔ انہوںنے کہاکہ اوربلنگ کے معاملے پر ایک ہی حل ہے کہ بلنگ دوبارہ کی جائے۔نیپرا اتھارٹی نے کہاکہ چھٹیوں کی وجہ سے اگر صارفین کا نقصان ہوا ہے ان کا فائدہ بھی ضروری ہے۔ دور ان سماعت صارفین نے اووربلنگ کے معاملے پر شکایتوں کے انبار لگا

دئیے ،اووربلنگ پر پھٹ پڑے ، رحیم یار خان میں 52 دنوں کا بجلی بل بھیجنے کا انکشاف ہوا ۔نیپرا اتھارٹی نے میپکو کی بے شمار شکایات پر اظہار برہمی کیا اور کہاکہ سی ای او میپکو صاحب آپ کی شکایات سب سے زیادہ ہیں،اگر معاملہ اسی طرح سے چلتا رہا تو میپکو کے خلاف سخت کاروائی ہو گی۔ بعد ازاں بجلی کمپنیوں میں اووربلنگ پر سماعت مکمل کرلی گئی ۔

موضوعات:



کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…