بدھ‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2026 

امریکی ڈالربے قابو ، ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

datetime 30  ستمبر‬‮  2021 |

کراچی (این این آئی)انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا ہوکر 173روپے کے قریب پہنچ گیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر

میں30پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 170.60روپے سے کم ہو کر170.30روپے اور قیمت فروخت170.70روپے سے کم ہوکر170.40روپے ہو گئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر80پیسے مہنگا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 171.60روپے سے بڑھ کر172.40روپے اور قیمت فروخت172روپے سے بڑھ کر172.80روپے ہو گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں50پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید 199.50روپے سے کم ہو کر199روپے اور قیمت فروخت201روپے سے کم ہو کر200.50روپے ہو گئی تاہم برطانوی پونڈ کی قیمت فروخت234روپے پر بدستور برقرار رہی ۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں18ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا1723ڈالر ہو گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا سستا ہو گیا ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں660روپے کی کمی سے ایک تولہ سونے کی قیمت1لاکھ13ہزار500روپے ہو گئی اسی طرح172روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت97ہزار308روپے پر آ گئی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…