پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

اسرائیل نے فلسطینی نمازیوں کے قبلہ اول داخلے پرپابندی لگا دی

datetime 29  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی)قابض اسرائیلی فوج نے سنہ 1948 کی جنگ میں قبضے میں لیے گئے فلسطینی علاقوں سے فلسطینی نمازیوں کو قبلہ اول میں داخلے پرپابندی عاید کر دی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق گذشتہ روز اسرائیلی حکام نے اندرون فلسطین کے علاقوں کے نمازیوں کو مسجد اقصی میں نماز کے لیے آنے سے روک دیا۔مقامی فلسطینیوں نے بتایا کہ قابض فوج کی طرف سے انہیں کہا گیا ہے کہ انہیںاسرائیل کیخلاف نفرت پر اکسانے اورامن کوتباہ کرنے سے روکنے کے لیے مسجد اقصی جانے سے روکا گیا ہے۔مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ ام الفحم شہر سے فلسطینی ایک بس کے ذریعے مسجد اقصی میں نماز کے لیے آ رہے تھے مگر قابض فوج نے بس کو روک کر تمام نمازیوں کی جامہ تلاشی لی اور اس کے بعد انہیں آگے جانے سے روک دیا۔ قابض حکام نے نمازیوں سے کہا کہ انہیں مسجد اقصی میں نماز کے لیے جانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔اس دوران قابض فوج نے ام الفحم سے مسجد اقصی میں نماز کی ادائی کے لیے آئے محمد طاہر جبارین اور محمد ستیتی کو کو حراست میں لے لیا۔ کئی دوسرے فلسطینیوں کو مسجد اقصی کی طرف نماز کے لیے جاتے ہوئے حراست میں لے لیا۔نمازیوں نے بتایاکہ ام الفحم میں پولیس نے فلسطینیوں کو قبلہ اول میں جانے سے روک دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کئی فلسطینی نمازی مسجد اقصی کے باب السلسلہ پہنچ گئے تھے جہاں سے انہیں واپس بھیج دیا گیا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…