پیر‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2025 

افغانستان میں ڈرون پروازیں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، ذبیح اللہ مجاہد کا امریکہ کو انتباہ

datetime 29  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(این این آئی) طالبان نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ افغانستان کی فضائی حدود میں ڈرون پروازیں بند کرے ورنہ اسے نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق

طالبان نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ افغانستان میں امریکی انخلا کے باوجود بدستور اس کی ڈرون پروازیں جاری ہیں جو نہ صرف تمام بین الاقوامی حقوق اور قوانین بلکہ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں طالبان سے کیے گئے وعدوں کی بھی خلاف ورزی ہیں۔طالبان حکومت امارت اسلامیہ افغانستان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ ہم امریکا سمیت تمام ممالک پر زور دیتے ہیں کہ افغانستان کے ساتھ بین الاقوامی قوانین، حقوق اور وعدوں کے تحت برتا کیا جائے، تاکہ انہیں کسی بھی منفی نتائج کا سامنا نہ کرنا پڑے۔امریکی حکام نے تاحال طالبان کے اس بیان پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔ گزشتہ روز امریکی فوج کے چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل مارک ملی نے کہا ہے کہ افغانستان سے انخلا نے امریکا کی ساکھ کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔واضح رہے کہ طالبان گزشتہ ماہ افغانستان میں دوبارہ برسراقتدار آئے ہیں۔ امریکا نے نائن الیون 11 ستمبر 2001 میں ورلڈ ٹریڈ حملے کے بعد اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر افغانستان پر حملہ کرکے طالبان کی حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا۔ گزشتہ ماہ افغانستان سے تقریبا 20 سال بعد عالمی افواج کا انخلا مکمل ہوا ہے۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)


ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…