بدھ‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2026 

محمد زبیر کو کافی دیر سے دھمکیاں مل رہیں تھیں، مبینہ ویڈیو کی حقیقت کیا ہے، مریم نواز شریف نے خاموشی توڑدی

datetime 29  ستمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق گورنر سندھ اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر کی مبینہ ویڈیو کے حوالے سے نائب صدر مسلم لیگ ن کا بیان بھی سامنے آ گیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ

محمد زبیر کو کافی دیر سے دھمکیاں مل رہیں تھیں، مبینہ ویڈیو کی حقیقت کیا ہے، یہ محمد زبیر اور اللہ کا معاملہ ہے لیکن محمد زبیر میرے ترجمان رہیں گے۔سابق وزیراعظم کی وطن واپسی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ چاہتی ہوں نواز شریف کی واپسی دسمبر سے پہلے ہو۔چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے مریم نواز کا کہنا تھا کہ چئیرمین نیب کی توسیع کے بارے میں آئین کچھ نہیں کہتا، چیئرمین نیب کی توسیع کے فیصلے پر پارٹی بہتر بتا سکتی ہے۔ایک اور سوال کے جواب میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ جنید صفدر نے ابھی سیاست میں آنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔دوسری جانب ٹوئٹر پر جاری بیان میں محمد زبیر نے کہا کہ ’میرے خلاف جعلی اور تبدیل شدہ ویڈیوز جاری کرنا کوئی سیاست نہیں، دراصل پستی کی نئی مثال ہے۔‘انہوں نے کہا کہ جو کوئی بھی اس کے پیچھے ہے اس نے انتہائی گھٹیا اور شرمناک عمل کیا ہے۔محمد زبیر نے کہا کہ میں نے ایمانداری، خلوص نیت اور لگن کے ساتھ ملک کی خدمت کی ہے اور میں پاکستان کی بہتری کیلئے آواز بلند کرتا رہوں گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…