بدھ‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2026 

خبردار طوفانی بارشیں۔۔ این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

datetime 29  ستمبر‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی)محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ بارش کا سسٹم اگلے 12 سے 18گھنٹے کراچی میں داخل ہوگا، جس کے نتیجے میں تیز بارشوں کاامکان ہے اور اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ بارش کا سسٹم بھارتی گجرات کے پاس موجود ہے، کراچی، سندھ اور بلوچستان میں

بارش کا سسٹم بن رہا ہے، اگلے 12 سے 18 گھنٹے میں یہ سسٹم داخل ہوگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق سسٹم کے نتیجے میں جمعہ سے تیز بارشوں کاامکان ہے جبکہ مون سون ہوائیں زیادہ شدت سے داخل ہوں گی اور یہ بھی امکان ہے کہ اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہوجائیں گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ اورہفتہ بارش کے ہیوی اسپیل کاوقت ہے ، اس دوران 35سے40ناٹیکل مائل کی رفتارسے ہوائیں چل سکتی ہیں، سمندرمیں طغیانی رہے گی ماہی گیرگہرے سمندرمیں جانے سے گریز کریں۔دوسری جانب اایڈمنسٹریٹر کے ایم سی مرتضی وہاب کے زیر صدارت اجلاس ہوا ، اجلاس میں رین ایمرجنسی کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور مرتضی وہاب کی تمام بلدیاتی اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔مرتضی وہاب نے کہاکہ واٹر بورڈ ہر ضلع میں نکاسی آب کے لیے ابھی سے مشینری لگا دے اور بارش کاانتظار کیے بغیر وسائل بروئے کار لا کر انتظامات کے ساتھ ساتھ نکاسی آب کی مشینوں کیلیے فیول اور آپریٹر کی دستیابی یقینی بنائیں۔انہوں نے کہاکہ شہریوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو، پانی جمع ہونے کی صورت میں حکام ذمہ دار ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…