بدھ‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2026 

جعلی اکائونٹس اور منی لانڈرنگ ٗ ایف آئی اے نے شہباز شریف کو سوالنامہ بھجوا دیا

datetime 29  ستمبر‬‮  2021 |

لاہور(این این آئی) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)نے مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف کو جعلی اکائونٹس اور منی لانڈرنگ کے معاملے پر سوالنامہ بھجوا دیا۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے مسلم لیگ

(ن) کے صدر شہباز شریف کو 20 سوالوں پر مشتمل سوالنامہ بھجوا دیا۔ ایف آئی اے نے سابق وزیراعلی پنجاب کی رہائش گاہ 96 ایچ ماڈل ٹائون میں سوالنامہ ریسیو کروا دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں بطور اپوزیشن لیڈر ان کے چیمبر میں بھی سوالنامہ فکس کروا دیا گیا ہے۔ یہ وہی سوالنامہ ہے جس کے جوابات لیگی صدر نے ابھی تک جمع نہیں کروائے۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے نے 8 اکتوبر تک بذریعہ فیکس، ای میل کے ذریعے جواب جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے جوابات جمع نہ کروانے پر سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے مسلسل عدم تعاون پر 9 اکتوبر کو عدالت کو آگاہ کرے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…