پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

ووٹنگ مشین،وزیراعظم کا اتحادیوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

datetime 28  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن/این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس (آج)بدھ کو 2 بجے پارلیمنٹ ہاوس میں گا۔جس میں تمام ارکان کو شرکت کی ہدایت کی گئی ہے ۔اجلاس کی صدارت وزیراعظم عمران خان صدارت کریں گے۔اجلاس میں وزیراعظم الیکشن ترمیمی بلز بارے ارکان کو اعتماد میں لیں گے۔وزیراعظم ارکان کو قومی اسمبلی میں

حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کریں گے۔اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔ دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چودھری فواد حسین نے کہا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کے ساتھ معاملہ حل کرنے کی ہدایت کی ہے،پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرینگے اور جوائنٹ سیشن میں اپنا ایجنڈا لے جانے کیلئے پوری طرح تیار ہیں ،سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق انتخابی اصلاحات کا لازمی حصہ ہو گا، رویت ہلال یا حکومت کی طرف سے چاند کے اعلان کو ہی حتمی سمجھا جائے گاشریف خاندان سے متعلق عدالتی فیصلے کو پاکستان میں غلط رپورٹ کیا گیا، عوام شریف خاندان سے لوٹی دولت کی ریکوری چاہتے ہیں ،شہباز شریف اگلے 6 مہینوں میں 25 سال کیلئے جیل جاسکتے ہیں۔کابینہ اجلاس کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان میں آج تک کسی بھی حکومت نے انتخابی اصلاحات پر زور نہیں دیا، یہ صرف عمران خان اور تحریک انصاف کی حکومت کو آگے لے کر چلنا چاہتی ہے اور ہم اس حوالے سے مہم بھی چلائی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں پارلیمان میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان گفتگو خوش آئند ہے اور ہم سمجھتے ہیں اس کو آگے بڑھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت چلانے میں سمندر پار پاکستانیوں کا بڑا ہاتھ ہے اور انہی کی بدولت ہم آج کے حالات کا بھی مقابلہ کررہے ہیں، اگر ہم ان کو اپنے سیاسی نظام سے نکال دیں تو یہ بہت زیادتی کی بات ہو گی لہٰذا وزیر اعظم نے وزیراعظم نے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان اور علی محمد خان کو ہدایت کی ہے کہ الیکٹرونک ووٹنگ مشین کے معاملے پر اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات کریں۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا انتخابی اصلاحات کا لازمی حصہ ہو گا اور الیکٹرانک ووٹنگ مشین بھی اہم ہے کیونکہ انتخابات میں 70فیصد معاملات پولنگ کے وقت کے

خاتمے اور نتائج سامنے آنے کے دوران ہوتے ہیں اور اسی پر تنازع ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پرائیویٹ کمپنی سے 20 ای وی ایم منگوائی ہیں، امید ہے کہ بڑے الیکشنز کو ہم الیکٹران ووٹنگ مشین پر شفٹ کر پائیں گے اور آپ دیکھ سکیں گے کہ الیکٹرانک ووٹنگ کا طریقہ کار کیسا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم انتخابی اصلاحات کے لیے اپوزیشن کے ساتھ بات چیت کا خیرمقدم کرتے ہیں لیکن یہ بات چیت وقت ضائع کرنے کے لیے نہیں بلکہ معاملات کو آگے بڑھانے کے لیے ہونی چاہیے اور اس کو منطقی

انجام تک پہنچانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کریں گے اور جوائنٹ سیشن میں اپنا ایجنڈا لے جانے کیلئے پوری طرح تیار ہیں اور اپوزیشن سے مذاکرات کیلئے بھی تیار ہیں۔وزیراطلاعات نے کہا کہ رویت ہلال سے متعلق نئی قانون سازی کی گئی ہے، رویت ہلال یا حکومت کی طرف سے چاند کے اعلان کو ہی حتمی سمجھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ شریف خاندان سے متعلق عدالتی فیصلے کو پاکستان میں غلط رپورٹ کیا گیا، پاکستان کے عوام شریف خاندان سے لوٹی ہوئی دولت کی ریکوری چاہتے ہیں جب کہ شہباز شریف اگلے 6 مہینوں میں 25 سال کے لیے جیل جاسکتے ہیں۔



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…