پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور نظر ثانی کیس کا تحریری حکم جاری کر دیا

datetime 28  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور نظرثانی کیس میں تفصیلی تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے جس میں کہاگیاہے کہ الاٹیز کو حقیقی مالکان کا درجہ نہیں دے سکتے۔سپریم کورٹ نے اپنے تحریری حکم نامے میں کہا کہ عمارت کا کچھ حصہ غیر قانونی زمین پر تعمیر کیا گیا۔

نسلہ ٹاور کے الاٹیز یا مالکان کو حقیقی مالکان کا درجہ نہیں دیا جاسکتا۔سپریم کورٹ نے اپنے تحریری حکم نامے میں کہا کہ ہم نے اپنے فیصلے میں الاٹیز کے مفادات کا تحفظ بھی کیا ہے۔عدالت نے کہا کہ متعدد سوالات پر بھی 780 گز سے زائد کی لیز دستاویزات پیش نہیں کی گئیں، اضافی لیز کا بھی قانونی جواز نہیں پیش کیا جاسکا۔سپریم کورٹ کے حکم نامے میں کہا گیا کہ اوریجنل لیز میں کسی قسم کی کوئی ترمیم نہیں ہوئی، بار بار سندھی مسلم سوسائٹی کا جاری کردہ لیٹر دکھایا گیا۔عدالتی حکم میں کہا کہ سندھی مسلم سوسائٹی کے پاس لیز جاری کرنے کا اختیار نہیں تھا۔سپریم کورٹ نے اپنے تحریری حکم نامے میں بتایا کہ نسلہ ٹاور کے وکیل نے 2 فیصلوں کا حوالہ دیا، پیش کردہ 2 فیصلوں میں 2 نئی وجوہات بیان کی گئی ہیں۔عدالتی حکم میں کہا گیا کہ نظر ثانی میں اضافی وجوہات کا جائزہ نہیں لیا جاسکتا، نظر ثانی کی درخواستیں مسترد کی جاتی ہیں۔



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…