بدھ‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2026 

طالبان نے رشید دوستم کے زیرقبضہ گھر 17 سال بعد مالک کو واپس دے دیا

datetime 28  ستمبر‬‮  2021 |

کابل(این این آئی)طالبان نے افغان آرمی کے سابق مارشل اور سابق نائب صدر عبد الرشید دوستم کے زیر قبضہ کابل کے پوش علاقے میں گھر 17 سال بعد اصلی مالک کو واپس دلا دیا۔افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق عبد الرشید دوستم نے دارالحکومت کابل کے علاقے شیرپور میں

رہائش اختیار کر رکھی تھی اور 17 سال سے پوش علاقے کے ایک گھر میں رہائش پذیر تھے۔رپورٹس میں کہا گیا کہ طالبان نے رشید دوستم کے زیر استعمال گھر کو 17 سال بعد اصلی مالک کے حوالے کردیا۔رپورٹس کے مطابق مالک مکان کا کہنا تھا کہ رشید دوستم 17 سال سے گھر پر قابض تھا اور ان سالوں میں کرایہ بھی ادا نہیں کیا۔خیال رہے کہ عبدالرشید دوستم کے کابل کے علاوہ شبرغان اور مزار شریف میں بھی پرتعیش گھر تھے جس پر اب طالبان کا قبضہ ہے۔مزار شریف پر طالبان کے قبضے کے بعد رشید دوستم فرار ہوگئے تھے تاہم اب تک واضح نہیں ہوسکا کہ ملک میں موجود ہیں یا بیرون ملک چلے گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…