بدھ‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2026 

مزید اہم شخصیات تحریک انصاف کا حصہ بننے جارہی ہیں ،تہلکہ خیز انکشاف

datetime 28  ستمبر‬‮  2021 |

کراچی (این این آئی)سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ 18 ویں ترمیم کا ڈرامہ نہیں چل سکتا، سندھ سے اہم شخصیات تحریک انصاف کا حصہ بننے جارہی ہیں۔اپنے بیان میں حلیم عادل شیخ نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ کے لیے ایک اور

تحفہ جلد آنے والا ہے۔ سندھ کا سیاسی ماحول تبدیل ہونا شروع ہوچکا ہے۔ سندھ سے اہم شخصیات تحریک انصاف کا حصہ بننے جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ کے لوگوں کو وفاقی حکومت براہ راست سہولیات مہیا کررہی ہے۔ کراچی کو فائربرگیڈز کا تحفہ وفاقی حکومت نے دیا۔ اب بلاول ہاس اور پی پی کی آگ کو وہی فائرٹینڈرز بجھاتے ہیں۔ گرین لائین بسز، کے فور، نالوں کی صفائی، کے سی آر بھی وفاق کا تحفہ ہے۔انہوںنے کہا کہ شہر کراچی میں گلیاں سڑکیں نالے سب کام ایم این اے فنڈ سے ہورہا ہے۔ سندھ حکومت 18 ویں ترمیم کے جھولے میں چین کی بانسری بجاکر سورہی ہے۔ 18 ویں ترمیم سے سندھ کی عوام کو لوٹنے کی راہ ہموار کی گئی۔قائد حزب اختلاف سندھ نے کہا کہ سندھ کے عوام کی 18 ویں ترمیم کے نام پر آج تک سندھ حکومت تذلیل کررہی ہے۔ اب سندھ کی ترقی میں سندھ حکومت اور 18 ویں ترمیم کا ڈرامہ نہیں چل سکتا۔ وزیراعظم عمران خان نے سندھ کے عوام کے حالات کو بدلنے کی ٹھان لی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…