بدھ‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2026 

کراچی میں مزید طوفانی بارشوں کی پیش گوئی، الرٹ جاری

datetime 28  ستمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی /آن لائن )بحرہ عرب میں اٹھنے والی سمندر طوفان(گلاب)کے پیش نظر لسبیلہ انتظامیہ کی جانب سے ڈام بندر اور گڈانی کے ماہی گیروں کو ہدایات جاری کی ہے کہ آج سے 2 اکتوبر تک سمندر میں طوفان (گلاب)کا آنا متوقع ہے اس لیے

ماہی گیر اس دوران سمندر میں جانے سے گریز کریں جبکہ ساحل کنارے پر واقع آبادیوں کے بھی متاثر ہونیکا اندیشہ ہے انہیں بھی احتیاطی طورپر محفوظ مقام پر منتقل ہونیکی ہدایت کی گئی ہیمیڈیا رپورٹ کے مطابق سردار سرفراز نے مزید کہا کہ بحیرہ عرب میں جانے کے بعد اس کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، شدت زیادہ رہی تو بلوچستان میں بھی بارشیں ہوسکتی ہیں۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا کے کم دباو کا رخ بھارتی گجرات کی جانب ہے، کراچی، حیدر آباد، ٹھٹھہ اور بدین میں 29ستمبر سے 2 اکتوبر کے دوران بارشوں کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے میر پور خاص، تھر پاکر، عمر کوٹ، سانگھڑ اور سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ کہیں تیز اور کہیں موسلا دھار بارش کا امکان ہے، بلوچستان کے مختلف اضلاع میں 30 ستمبر سے 3 اکتوبر کے درمیان بارشیں ہو سکتی ہیں۔محکمہ موسمیات نے مزید بتایا ہے کہ 30 ستمبر سے 3 اکتوبر کے دوران سمندر میں طغیانی اور کبھی انتہائی طغیانی رہنے کا امکان ہے، اس لیے اس دوران ماہی گیر سمندر میں جانے سے گریز کریں۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ طوفانی بارشیں کراچی میں اربن فلڈنگ کا باعث بن سکتی ہیں، بارشوں سے بدین، ٹھٹھہ، حیدر آباد اور دادو میں بھی اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…