”ڈیفنس میں شفٹ ہونے سے پینڈوپن میں کمی نہیں آسکتی ٗ پینڈوؤں تم ہمشہ پینڈو ہی رہو گے“ اداکارہ مائرہ خان تضحیک آمیز ریمارکس پرشدید تنقید کی زدمیں

28  ستمبر‬‮  2021

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ مائرہ خان نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں اداکارہ نے پوچھا کہ کیا ڈیفنس جیسے پوش ایریا میں رہائش اختیار کرنے کے بعد ‘برگرز’ کے طرز زندگی کی تقلید کرنا ضروری ہے، محض ڈیفنس میں چلے جانے سے تم برگر نہیں بن سکتے، پینڈوؤں تم ہمشہ پینڈو ہی رہو گے۔اداکارہ نے مزید کہا کہ برگرازم آپ کے اندر ہوتا ہے

محض ڈیفنس میں شفٹ ہونے سے کسی کے پینڈوپن میں کمی نہیں آسکتی، برگرز کا طرز زندگی اپنانے سے محض ان کے جیسا دِکھا جاسکتا ہے اور کچھ نہیں، اداکارہ نے مزید کہا کہ آپ پینڈو ہیں تو آپ کی حرکتیں بھی وہی رہیں گی نیچ اور گھٹیا۔اداکارہ نے ان لوگوں کا مذاق بھی اڑایا جو پیالے کے انگریزی نام کو غلط تلفظ سے بولتے ہیں، کہتی ہیں کہ پہلے “باؤل” بولنا تو سیکھ لیں۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سے اداکارہ مائرہ خان شدید تنقید کی زد میں ہیں۔عمر نامی سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ بی-گریڈ اداکارہ مائرہ خان ہی واحد حقیقی ڈی ایچ اے والی ہیں، صرف انہیں جم سوٹ پہننے اور ایلیٹ جم میں جانے کا حق ہے کیونکہ آپ سب #باؤل کو باؤل کہتے ہیں، نوآبادیاتی زبان میں مہارت نہ رکھنے پر لوگوں کا مذاق اڑانا اشرافیہ سنوبری کے سوا کچھ نہیں، شرم آنی چاہیئے۔عروج وحید نامی خاتون نے لکھا کہ شرمناک حرکت ہے۔ایک اور صارف نے کہا کہ ہر روز پاکستانی اشرافیہ ان سے نفرت کرنے کی ایک اور وجہ دیتے ہیں۔

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ اگر صرف پوسٹ کرنے سے پہلے لوگ اپنی ان باتوں کو سن لیا کریں تو انہیں شرمندگی نہ اٹھانی پڑے۔زوہا نامی صارف نے کہا کہ جس طرح اداکارہ اپنے دن کا آغاز صفر احساس اور سراسر بدتمیزی سے کرنا چاہتی تھی۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کے بعد اداکارہ نے ایک اور ویڈیو پوسٹ کر کے معذرت کی اور کہا کہ وہ اپنے پیغام کو صحیح طریقے سے پہنچانے سے قاصر رہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…