بدھ‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2026 

عثمان مرزا سمیت 7 ملزمان پر فردِ جرم عائد

datetime 28  ستمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کے علاقے ای الیون میں لڑکے لڑکی کو ہراساں کرنے سے متعلق کیس میں عدالت نے مرکزی ملزم عثمان مرزا سمیت دیگر شریک ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی جبکہ عدالت نے استغاثہ سے شہادتیں طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت

بارہ اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے تین ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرتے ہوئے دو ماہ میں کیس کا فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔ منگل کو اسلام آباد کی مقامی عدالت کے جج عطاء ربانی نے تھانہ گولڑہ کی حدود میں فلیٹ میں لڑکے لڑکی کو ہراساں کرنے سے متعلق کیس میں مرکزی ملزم عثمان مرزا سمیت دیگر سات شریک ملزمان حافظ عطا الرحمن،ادارس قیوم بٹ،ریحان،عمر بلال مروت،محب بنگش،فرحان شاہین پر بھی فرد جرم عائد کر دی گئی۔ دوران سماعت ملزمان کو چارج شیٹ پڑھ کر سنائی گئی۔ ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ سے شہادتیں طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت بارہ اکتوبر تک ملتوی کردی۔ دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے واقعے کے تین شریک ملزمان ادارس قیوم بٹ،حافظ عطا الرحمن،فرحان شاہین کی ضمانتیں خارج کرتے ہوئے کیس کا ٹرائل دو ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔جسٹس محسن اختر کیانی نے درخواست ضمانت پر دلائل کے بعد فیصلہ سنا دیا۔

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…