اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

عامر خان اور کرن راؤ بیٹے کی خاطر ایک ساتھ ہوگئے

datetime 27  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) شادی کے 15 سال بعد علیحدگی اختیار کرنے والے اداکار عامر خان اور کرن راؤ بیٹے کی خاطر پھر سے ایک ہوگئے۔بالی وڈ کے ‘مسٹر پرفیکشنسٹ’ عامر خان اور ان کی سابقہ اہلیہ کرن راؤ کو ممبئی کے ایک ریسٹورنٹ کے باہر دیکھا گیا

جہاں دونوں خوشگوار موڈ میں نظر آئے۔ عامر خان اور کرن راؤ کے ہمراہ ان کا 9 سالہ بیٹا ‘آزاد’ بھی تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان اور کرن راؤ اپنے بیٹے کے ہمراہ ریسٹورنٹ میں لنچ (ظہرانہ) کے لیے آئے تھے۔ ان کے ساتھ سیکیورٹی گارڈز بھی موجود تھے۔رواں سال 3 جولائی کو اداکار عامر خان اور کرن راؤ نے شادی کے 15 سال بعد اچانک علیحدگی کا اعلان کر کے سب کو حیران کر دیا تھا۔علیحدگی کے بعد اپنے پہلے ویڈیو پیغام میں دونوں کا کہنا تھا کہ ہم بہت خوش ہیں اور علیحدگی کے باوجود ہم ایک ہی خاندان ہیں، ہمارے رشتے میں تبدیلی آئی ہے لیکن ہم لوگ ایک دوسرے کے ساتھ ہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے باہمی رضامندی سے اپنی شادی ختم کی ہے اور اپنے بیٹے آزاد کی پرورش مل کر کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…