اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے واضح کیا ہے کہ کراچی کے ساحلی زون کو سی پیک میں شامل کرنا گیم چینجر ہے،ماہی گیروں کیلئے سمندر کو محفوظ بنائیں گے۔ اتوار کو ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کراچی کے ساحلی زون کو سی پیک میں شامل کرنا گیم چینجر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماہی گیروں کیلئے سمندر کو محفوظ بنائیں گے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ ساحلی زون منصوبہ کے تحت کم آمدنی والے افراد کیلئے 20ہزار گھریلو یونٹ تیار کریں گے جس سے سرمایہ کاروں کیلئے سرمایہ کاری کے مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کو دیگر ترقی یافتہ پورٹ سٹیز کے برابر لائیں گے۔