بیجنگ (این این آئی، مانیٹرنگ ڈیسک)چین کے مرکزی بینک نے کرپٹو کرنسی میں لین دین پر پابندی عائد کر دی۔جس کے بعد ایک ہی دن میں بٹ کوائن کی قیمت میں دو ہزار ڈالر سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بٹ کوائن کی قیمت 4.65 فیصد
کمی کے ساتھ 41 ہزار 832 ڈالر رہ گئی ہے جو پاکستانی کرنسی میں 70 لاکھ 46 ہزار روپے بنتے ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق چین کے مرکزی بینک نے اعلان کیا ہے کہ کرپٹو کرنسی میں ہونے والا لین دین غیرقانونی ہو گا،فیصلے کے بعد چین میں بٹ کوائن،جیسی کرپٹو کرنسیز کا استعمال ممکن نہیں ہوگا۔پیپلز بینک آف چائنا کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کرپٹو کرنسی سے صارفین کے اثاثوں کو شدید خطرات لاحق ہوتے ہیں۔چین کے مرکزی پیپلز بینک کے اعلان میں واضح کیا گیا کہ ملکی اقتصادی اور مالیاتی نظام میں انتشار کا باعث بننے والا کوئی بھی کاروبار یا عمل قانونی قرار نہیں دیا جا سکتا اور ایسی تمام سرگرمیاں یقینی اور فوری طور پر خلاف قانون قرار دی جاتی ہیں۔ڈی ڈبلیو کے مطابق چینی حکومتی فیصلے سے عالمی مالیاتی منڈیوں میں ورچوئل کرنسی کی قدر میں واضح کمی ہوئی ہے۔اعلان کے مطابق ایسی سرگرمیوں میں شریک ہونا مجرمانہ سرگرمی تصور کی جائے گی۔بتایا گیا کہ ملکی مالیاتی نظام
میں انتشار کا باعث سرگرمیوں میں قمار بازی، خلافِ ضابطہ فنڈ جمع کرنا، مالی فراڈ، رقوم پر ناجائز منافع دینے کی سرگرمیاں اور منی لانڈرنگ شامل ہیں۔حکومتی اداروں کے مطابق ایسی ناجائز مالی کارروائیاں ریاست اور عوام کی سلامتی کے منافی ہیں۔ اسی تناظر میں حکام نے ورچوئل کرنسیوں کی تجارت کو بھی ملکی قانون کے منافی خیال کیا ہے۔ چین کے مرکزی بینک کی پابندی کے بعد