منگل‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاکستان کے 19 سالہ کوہ پیما نے تاریخ رقم کردی

datetime 25  ستمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کے 19 سالہ کوہ پیما شہروز کاشف نے نیپال میں 8000 میٹر سے بلند ایک اور چوٹی مناسلو سر کر کے کارنامہ انجام دے دیا۔شہروز کاشف نے ہفتے کی صبح 8163 میٹر بلند مناسلو چوٹی کو سر کیا۔

یہ ان کے کیرئیر کی چوتھی چوٹی ہے جو انہوں نے سر کی ہے۔شہروز کاشف نے پانچ ماہ کے اندر مسلسل تیسری ایسی چوٹی سر کی ہے جس کی بلندی 8000 میٹر سے زیادہ ہے جو کہ اس ایج گروپ میں ریکارڈ ہے، وہ کے ٹو سر کرنے والے دنیا کے کم عمر ترین جبکہ ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے پاکستان کے کم عمر ترین کوہ پیما ہیں۔شہروز کے والد کاشف سلمان نے بتایا شہروز کاشف مکمل فٹ اور پرجوش ہیں، وہ دو روز تک بیس کیمپ میں پہنچیں گے۔وزیر کھیل پنجاب رائے تیمور بھٹی نے کوہ پیما شہروز کاشف کو مبارک باد دی اور کہا کہ نوجوان کوہ پیما نے دنیا میں 8000 میٹر سے بلند چوتھی چوٹی سر کی ہے جو ایک بہت بڑا کارنامہ ہے، اس کم عمری میں ایسی بہادری و دلیری کی مثال نہیں ملتی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…