منگل‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2026 

پناہ گاہوں میں فائیو اسٹار ہوٹل جیسی سہولتیں فراہم کی جائیں گی، معاہدہ طے پا گیا

datetime 24  ستمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)پناہ گاہوں میں فائیو اسٹار ہوٹل جیسی سہولتیں فراہم کی جائیں گی، معاہدہ طے پا گیا ،احساس اور سیرینا ہوٹل انتظامیہ کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط وزارت تخفیف غربت میں ہوئے، تقریب میں معاون خصوصی سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر، ایم ڈی بیت المال ظہیر عباس کھوکھر نے شرکت کی ،

سی ای او سیرینا جنوبی اور وسطی ایشیا عزیز بوتانی، ڈاکٹر معین الدین اور ایڈیشنل۔سیکریٹری کیپٹن ر سوید نواز بھی شریک تھے ،سیرینا ہوٹل کا عملہ اسلام آباد کی پانچ پناہ گاہوں میں خدمت کی نگرانی کرے گا ،فائیو اسٹار ہوٹل، پناہ گاہوں میں مزدور کے کھانے کی تیاری سے کھانے کی فراہمی کی نگرانی کرے گا،پناہ گاہوں میں کیچن، ڈائننگ ہال،برتنوں کی صفائی کا معیاربھی فائیو اسٹار جیسا ہوگا، سونے کے کمرے، بستر، واش روم کی صفائی کا معیار برقرار رکھنے میں فائیواسٹار ہوٹل کی معاونت ہوگی ،احساس اور سرینا ہوٹل کا عملہ وزارت تخفیف غربت کی چھتری تلے کام کریں گے،سیرینا ہوٹل پناہ گاہوں میں خدمات کا معیار بلند کرنے میں معاونت بلامعاوضہ فراہم کرے گا ۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر ین کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت ہے کہ پناہ گاہوں میں بہترین سہولیات باوقارانداز میں فراہم کی جائیں گی ۔ انہوںنے کہاکہ مفاہمتی یاداشت کا مقصد اسلام آباد کی پناہ گاہوں میں خدمات کے معیار کے لئے تعاون کو بڑھانا ہے،مفاہمتی یاداشت احساس پناہ گاہوں کی جامع حکمت عملی کا اہم حصہ ہے۔عزیز بوتانی نے کہاکہ سرینا ہوٹل پناہ گاہوں کے عملے کو پناہ گاہ پر خدمات کی تکنیکی تربیت فراہم کرے گا، پناہ گاہوں میں سروس کی نگرانی کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…