ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

انگلش بورڈ کا دورہ پاکستان منسوخ کرنے کے بعد برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے بڑا اعلان کر دیا

datetime 24  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے دورہ پاکستان کے لیے مرد و خواتین ٹیموں کو بھیجنے سے انکار پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔برطانوی اخبار دی ٹائمز کے مطابق مرد و خواتین کے دورہ پاکستان سے انکار پر انگلینڈ کے وزیر اعظم نے برہمی کا اظہار کیا اور وزارت خارجہ اور کامن ویلتھ آفس میں موجود برطانوی وزراکے مطابق

بورڈ کے اس فیصلے سے دونوں ممالک کے تعلقات خراب ہوئے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ دورے کی منسوخی کے اعلان سے قبل انگلش کرکٹ بورڈ، 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ کے اعلیٰ حکام، دفتر خارجہ اور محکمہ ثقافت، میڈیا اور اسپورٹس کے درمیان مشاورت ہوئی تھی اور اس اجلاس میں گورننگ باڈی نے مطالبہ کیا تھا کہ دورے کو شیڈول کے مطابق ہونا چاہیے اس حوالے سے بتایا گیا کہ ان درخواستوں کو نظر انداز کر کے کھلاڑیوں کی ذہنی اور جسمانی صحت کی بنیاد پر دورے کو منسوخ کرنے پر وزرا بہت برہم ہیں اور ان کا موقف ہے کہ ایسا کر کے انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے اٹھائے گئے تمام اقدامات کو بہت دھچکا لگا ہے کیونکہ اس وقت یہ تعلقات بہت اہمیت کے حامل ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے نیوزی لینڈ نے ون ڈے سیریز کے آغاز سے چند گھنٹے قبل سیکیورٹی وجوہات کے باعث دورہ پاکستان منسوخ کرنے کا اعلان کردیا تھااس دورے کے چند دن بعد انگلینڈ نے بھی خطے میں صورتحال اور کھلاڑیوں کی تھکن کا بہانہ بنا کر دورہ پاکستان سے انکار کردیا تھا۔دی ٹائمز کی رپورٹ میں اس بات کا بھی انکشاف ہوا کہ انگلش بورڈ دورہ پاکستان جاری رکھنے کے لیے کوئی راہ تلاش کرنے کا خواہشمند تھا تاہم ٹیم انگلینڈ پلیئرز پارٹنرشپ نے مداخلت کردی جس سے دورہ نہیں ہوسکا، یہ پارٹرنرشپ دراصل پلیئرز یونین کے درمیان ایک یونٹ ہے جو انگلینڈ کے سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کی نمائندگی کرتا ہے۔رپورٹ میں اس بات کی بھی نشاندہی کی گئی کہ یہ پارٹنرشپ چونکہ صرف کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کی نمائندگی کرتی ہے لہٰذا کاؤنٹی کرکٹرز کو پاکستان لے کر جانے کی سوچ پر غور کیا جا سکتا تھا تاہم یہ مانا جارہا ہے کہ اس بات کو زیر غور ہی نہیں لایا گیا۔یہاں اس بات کی بھی نشاندہی کی گئی کہ اس مختصر دورہ پاکستان کے بارے میں بات کر کے انگلش کرکٹ بورڈ اپنے کھلاڑیوں اور ان کے نمائندوں کے ساتھ کوئی جنگ نہیں چھیڑنا چاہتا تھا بلکہ دراصل دورہ پاکستان منسوخ کرکے انہوں نے اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کی ہے کہ رواں سال انگلینڈ اور آسٹریلیا کے ایشز سیریز شیڈول کے مطابق ہو۔واضح رہے کہ رواں سال شیڈول ایشز سیریز پر بھی التوا کے بادل منڈلانے لگے ہیں کیونکہ سخت کووڈ-19 پروٹوکول اور بائیوسیکیور ببل کی وجہ سے انگلش کھلاڑیوں کے اہلخانہ کے لیے کیے جانے والے انتظامات کے باعث دورہ منسوخ ہونے کا خطرہ ہے۔دورے کی منسوخی کے خطرے کے پیش نظر وزیراعظم بورس جانسن نے معاملے میں مداخلت کی ہے اور منگل کی رات آسٹریلین وزیراعظم کے ساتھ کھانا کھاتے ہوئے انہیں کووڈ-19 قوانین میں کچھ نرمی کرنے کے لیے رضامند کرنے کی کوشش کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…