منگل‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2026 

طالبان امن کے لیے امریکہ کے شراکت دار ہوسکتے ہیں، عمران خان

datetime 24  ستمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امریکا اور پاکستان کو مل کر افغانستان میں امن کے قیام کے لیے طالبان کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا، پرامن افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے، طالبان امن کیلیے امریکہ کے شراکت دار ہوسکتے ہیں،طالبان امن کیلئے

امریکہ کے شراکت دار ہوسکتے ہیں، افغانستان میں استحکام اورانسانی بحران کے خاتمے کیلئے مدد دینا ہوگی۔وزیر اعظم عمران خان نے غیر ملکی جریدے نیوز ویک کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں بنیادی انسانی سہولیات کا فقدان ہے، امریکا اور پاکستان کو مل کر افغانستان میں امن کے قیام کے لیے طالبان کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا، افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد امریکا کی افغانستان میں ساکھ کو سخت نقصان پہنچا ہے۔عمران خان نے کہا کہ پرامن افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے، طالبان امن کیلئے امریکہ کے شراکت دار ہوسکتے ہیں، افغانستان میں استحکام اورانسانی بحران کے خاتمے کیلیے مدد دینا ہوگی، امریکاانسانی بحران سے بچنے کیلئے اہم کرداراداکرسکتاہے، پاکستان اورامریکا دونوں افغانستان سیدہشتگردی کاخاتمہ چاہتے ہیں، افغانستان میں دہشتگرد گروپس کو غیرموثرکرنے کیلئے ملکرکام کرنا ہوگا۔وزیراعظم نے کہا کہ خطے میں امن کیلئے امریکااورعلاقے کی تمام طاقتوں کاتعاون ضروری ہے، امریکی انخلا کے بعد افغانستان میں عبوری دورمشکل ہے، پورے افغانستان پرطالبان کے کنٹرول کے بعد امن کی امید ہے، طالبان نے سی پیک منصوبوں کا خیر مقدم بھی کیا ہے، تجارت اور ترقیاتی منصوبوں کے امکانات پیدا ہوں گے، سابق حکومتوں کی ناکامیوں سے افغانستان بحران کا شکار ہے جس کی بحالی کیلئے فوری کام کرنا ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…