جمعرات‬‮ ، 02 اپریل‬‮ 2026 

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی اپنے شوہر بلال شاہ کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

datetime 24  ستمبر‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی)پاکستان کی متنازع ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ حریم شاہ کی اپنے شوہر بلال شاہ کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر زیادہ متحرک رہنے والی اور ہر گزرتے دن کے ساتھ اپنے مداحوں کے لیے

اپنی نت نئی ویڈیوز شیئر کرنے والی حریم شاہ نے اپنے شوہر کے ہمراہ بنائی گئی ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کردی ہے۔حریم شاہ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں ان کے ساتھ ان کے شوہر بلال شاہ موجود ہیں اور ویڈیو دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ وہ کسی پارٹی یا کلب میں ہیں۔ویڈیو میں بیک گرانڈ میوزک میں ایک مغربی گانا چل رہا ہے جبکہ حریم شاہ بیحد خوش نظر آرہی ہیں۔حریم شاہ نے یہ ویڈیو کیپشن کے بغیر پوسٹ کی ہے جسے اب تک کئی صارفین لائک کرچکے ہیں۔واضح رہے کہ حریم شاہ نے اپنی شادی سے متعلق کیے گئے حالیہ انکشافات سے انکار کردیا ہے جس میں انہوں نے کہاکہ ان کے شوہر پہلے سے شادی شدہ ہیں اور وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی ہیں۔ٹک ٹاک اسٹار نے اپنی گفتگو میں بتایا کہ ان کے شوہر کا نام بلال شاہ ہے اور وہ حریم شاہ سے شادی سے قبل غیر شادی شدہ تھے۔حریم شاہ نے کہا کہ ان کے شوہر بلال شاہ کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ ان کے شوہر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری کے بیحد قریب ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…